الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی تعلیمی شعبے اور تحقیق و ترقی کے اداروں، اسٹارٹ اپ اداروں اور کمپنیوں کے لیے اہم چنوتیوں کو حل کرنے کے معاملے میں اے آئی کے مضمرات کو تلاش کرنے کا موقع


انڈیا اے آئی مشن نے اخلاقی اور ذمہ دار اے آئی اختراع کو فروغ دینے کے لیے دوسرے ای او آئی مرحلے میں تجاویز طلب کیں؛ درخواست گزارنے کی حتمی تاریخ 9 جنوری 2025 ہے

Posted On: 20 DEC 2024 7:24PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں بھارت کی عالمی قیادت کو تقویت فراہم کرنے اور سماج کے تمام تر طبقات کے درمیان اے آئی کے فوائد کو جمہوری شکل دینے کے لیے 7 مارچ 2024 کو انڈیا اے آئی مشن کا آغاز کیا۔ اس وژن کو پورا کرنے کے لیے، انڈیا اے آئی مشن نے گھریلو اے آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 7 اہم ستون لانچ کیے ہیں۔

اس پہل قدمی کے تحت 'محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی' ستون اے آئی حکمرانی کے لیے متوازن، تکنالوجی سے چلنے والے، اور بھارت کے لیے مخصوص نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ اس میں مقامی تکنیکی آلات، رہنما خطوط، فریم ورک، اور معیارات کی ترقی شامل ہے جو بھارت کی منفرد چنوتیوں اور مواقع کے ساتھ ساتھ ہمارے سماجی، ثقافتی، لسانی اور اقتصادی تنوع کے تناظر میں ہیں۔

ای او آئی کا پہلا مرحلہ

اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے، انڈیا اے آئی آزاد کاروباری ڈویژن (آئی بی ڈی) نے اظہار دلچسپی (او ای آئی) کا پہلا دور جاری کیا اور کئی اہم موضوعات پر ذمہ دار اے آئی کو فروغ دینے کے لیے آٹھ منصوبوں کا انتخاب کیا۔ ان میں مشین اَن لرننگ، مصنوعی ڈیٹا جنریشن، اے آئی تعصب کی تخفیف، رازداری میں اضافہ کرنے والے ٹولز، قابل وضاحت اے آئی، اے آئی حکمرانی کی جانچ، اے آئی اخلاقی اسناد بندی اور الگورتھم آڈیٹنگ ٹولز شامل ہیں۔

ای او آئی کا دوسرا مرحلہ

مزید اہم چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے اے آئی کی صلاحیت کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے، انڈیا اے آئی نے اظہار دلچسپی (ای او آئی) کا دوسرا دور شروع کیا ہے، جو بھارتی تعلیمی اداروں/تنظیموں، خود مختار اداروں، تحقیق و ترقی کے اداروں /تنظیموں، اسٹارٹ اپ اداروں   اور کمپنیوں کے لیے کھلا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 جنوری 2025 ہے۔

شناخت شدہ موضوعات

مندرجہ ذیل موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کے خلاف تنظیمیں دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر عملی ٹولز اور فریم ورک تیار کرنے کے لیے اپنی تجاویز پیش کر سکتی ہیں:

  1. واٹر مارکنگ اور لیبلنگ: اے آئی سے تیار کردہ مواد کی توثیق کرنے کے لیے ٹولز تیار کریں، اس امر کو یقینی بنائیں کہ یہ قابل شناخت، محفوظ اور نقصان دہ مواد سے پاک ہے۔
  2. اخلاقی اے آئی فریم ورکس: اے آئی فریم ورکس وضع کریں جو عالمی معیارات کے مطابق ہوں، اس امر کو یقینی بنائیں کہ اے آئی انسانی اقدار کا احترام کرتا ہو اور انصاف کو فروغ دیتا ہو۔
  3. اے آئی خطرات کا تجزیہ اور اس سے نمٹنے کی انتظام کاری: عوامی خدمات میں اے آئی کے محفوظ استعمال میں اضافے کے لیے رسک مینجمنٹ ٹولز اور فریم ورک وضع کریں۔
  4. تناؤ کی جانچ سے متعلق ٹولز: اس بات کا اندازہ کرنے کے لیے کہ اے آئی ماڈلز انتہائی حالات میں کس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، کمزوریوں کا پتہ لگانے، اور اہم ایپلی کیشنوں کے لیے اے آئی پر اعتماد پیدا کرنے کے لیے تناؤ کی جانچ کے ٹولز وضع کریں۔
  5. ڈیپ فیک کا پتہ لگانے کے ٹولز: ریئل ٹائم شناخت اور ڈیپ فیک کے اثرات کو کم کرنے ، غلط معلومات کی روک تھام اور ایک محفوظ اور قابل بھروسہ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو نقصان سے  بچانے کے لیے ڈیپ فیک کا پتہ لگانے والے ٹولز وضع کریں۔

یہ پہل قدمی مبنی بر شمولیت نمو کے لیے اے آئی کو بروئے کار لانے کی حکومت ہند کی تصوریت کے عین مطابق ہے۔

درخواست گزارنے کے سلسلے میں مزید تفصیلات کے لیے ، یہاں کلک کریں https://indiaai.gov.in/article/expression-of-interest-for-safe-trusted-ai-projects-under-indiaai-mission

انڈیا اے آئی، جو کہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)کے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے تحت ایک آئی بی ڈی ہے، انڈیا اے آئی مشن کی نفاذ کاری ایجنسی ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات میں اے آئی کے فوائد کو جمہوری شکل دینا، اے آئی میں بھارت کی عالمی قیادت کو تقویت فراہم کرنا ،تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینا، اور اے آئی کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4386


(Release ID: 2086653) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Odia , Hindi