وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کالج آف ڈفینس مینجمنٹ، سکندرآباد کو پریزیڈنٹس کلرس ایوارڈ سے نوازا

Posted On: 20 DEC 2024 7:24PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 20 دسمبر 2024 کو کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ (سی ایم ڈی)، سکندرآباد کو پریزیڈنٹس کلرس سے نوازا، جو اس ادارے کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ یہ سرکردہ دفاعی ادارہ بھارتی مسلح افواج کی سینئر قیادت کی تشکیل کے لیے وقف ہے۔ پریزیڈنٹس کلرس کی پیشکش، جو کسی بھی دفاعی ادارے کا سب سے بڑا اعزازہے ، پیشہ ورانہ فوجی تعلیم میں کالج کے شاندار تعاون کا اعتراف کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے ایوارڈ کی تقریب کے دوران ایک یادگاری تمغے  کے ساتھ 'اسپیشل ڈے کوَر' بھی جاری کیا۔ قدیم ہندوستانی علمی نظام سے، پہلی صدی قبل مسیح سے لے کر ساتویں صدی عیسوی تک ’قدیم ہندوستانی حکمت کے موتی‘ کے عنوان سے تیار کردہ کلیدی رہنمائی کا ایک نظر ثانی شدہ ہم مرتبہ جائزہ بھی صدر جمہوریہ نے جاری کیا۔

اپنے خطاب میں، صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کالج آف ڈفینس مینجمنٹ (سی ڈی ایم) کے ذریعہ 1970 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک دیے گئے غیر معمولی تعاون کو اجاگر کیا۔

صدر نے اور نئے دور کی تکنالوجیوں اور حکمت عملیوں کو اپناتے ہوئے کالج کی پائیدار وراثت اور افسروں کو پیچیدہ فوجی آپریشنوں، لاجسٹکس اور وسائل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے مہارت فراہم کرانے میں اس کے عزم کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ نے ابھرتی ہوئی اور جدید ترین تکنالوجیوں کو سیکھنے کے لیے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کردار کی تعریف کی جو سی ڈی ایم  مستقبل کی حکمت عملی پر مبنی قیادت کی تیاری کے لیے ادا کر رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے سی ڈی ایم میں یادگاری قومی پرچم کا افتتاح کیا، جو ادارے کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہے۔ پرچم ، جو بھارت کی طاقت، اتحاد اور خودمختاری کی علامت ہے، دفاعی تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لیے سی ڈی ایم کے عزم کی ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر نمایاں ہو کر کھڑا ہے۔

1970 میں اپنے قیام کے بعد سے، سی ڈی ایم سکندرآباد نے بھارتی بری فوج، بحریہ، اور فضائیہ کے افسران کو تربیت دی ہے، انہیں جدید جنگ کی چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری انتظامی، قیادت اور کلیدی مہارت سے آراستہ کیا ہے۔ اپنے ارتقا پذیر نصاب اور عالمی شراکت داری کے ساتھ، سی ڈی ایم بھارت کے پیشہ ورانہ فوجی تعلیمی نظام کا سنگ بنیاد ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:4385


(Release ID: 2086631) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi