جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے لوگوں سے پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کا فائدہ اٹھانے کو کہا
مرکزی وزیر جوشی نے مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ اور اشٹلکشمی شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ پی ایم سوریہ گھر کے موضوع پر جائزہ میٹنگ کی
مرکزی وزیر نے افسران کو پی ایم ایس جی ایم بی وائی کے نفاذ کو بڑھانے کا مشورہ دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 DEC 2024 7:00PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوگوں پر زور دیا کہ وہ پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ بجلی کے 300 مفت یونٹس تک کا فائدہ حاصل کیا جا سکے جس کیلئے75,021 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر موصوف کولکتہ میں مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ اور آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں قابل تجدید توانائی کے فروغ میں مصروف مختلف تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ریاستوں کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ریاستوں میں پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے نفاذ میں اضافہ کریں۔

جناب جوشی نے کہا کہ مغربی بنگال ریاست میں اسکیم کی ترقی کے سلسلے میں بہت بہتر کام کیا جاسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مغربی بنگال کے متعلقہ وزراء سے اس اسکیم کو مزید تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جس کا مقصد 78,000 روپے تک مرکزی حکومت کی مدد سے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرکے 1 کروڑ گھرانوں کو روشن کرنا ہے۔

مرکزی وزیر جوشی نے کہا کہ اس اسکیم کے لئے رجسٹریشن پورے ملک میں 1.5 کروڑ تک پہنچ گیا ہے اور اس سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد اب تک 7.06 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ جناب جوشی نے کہا کہ اس اسکیم کو سیاست میں مداخلت کیے بغیر ریاست کے لوگوں کے فائدے کے لیے اچھے جزبے کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے ریاست پر بھی زور دیا کہ وہ مرکزی سبسڈی کے ساتھریاستی سبسڈی بھی پیشکش کرے تاکہ ریاست کے شہریوں کے لیے اس اسکیم کو زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔
مرکزی وزیر نے مغربی بنگال کے سولر پینل انسٹال کرنے والے دکانداروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ انہوں نے ان کے چیلنجوں کا جائزہ لیا اور پی ایم سوریہ گھر اسکیم کے تحت چھت پر شمسی تنصیبات کو بہتر بنانے کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔
آج کی جائزہ میٹنگ میں نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سدیپ جین اور شریک ریاستوں، آر ای سی، ڈسکام اور ریاستوں کی قابل تجدید توانائی کی ایجنسیوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:4384)
(ریلیز آئی ڈی: 2086621)
وزیٹر کاؤنٹر : 73