لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کے وقار اور آداب کو برقرار رکھنا تمام اراکین کی اجتماعی ذمہ داری ہے: لوک سبھا اسپیکر


پارلیمنٹ کے کسی بھی دروازے پر احتجاج یا مظاہرے کرنا مناسب نہیں: لوک سبھا اسپیکر

پارلیمنٹ کو اپنے وقار اور  آداب کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کا حق ہے: لوک سبھا اسپیکر

اٹھارہویں لوک سبھا کا تیسرا اجلاس 57.87 فیصد کام کاج کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

ہندوستان کے آئین کو اپنانے کے 75 سال کے شاندار سفر پر بحث کا انعقاد

لوک سبھا میں پانچ سرکاری بل پیش کیے گئے اور سیشن کے دوران چار بل پاس ہوئے

گھنٹے صفر کے دوران 182 فوری عوامی اہمیت کے معاملات اٹھائے گئے اور ضابطہ 377 کے تحت  397 معاملات اٹھائے گئے

प्रविष्टि तिथि: 20 DEC 2024 5:33PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج مشاہدہ کیا کہ پارلیمنٹ کے وقار اور آداب کو برقرار رکھنا تمام اراکین کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ 18ویں لوک سبھا کے تیسرے سیشن (سرمائی اجلاس) کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے کسی بھی دروازے پر ‘دھرنا’ یا مظاہرے کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر پارلیمنٹ کے پاس اپنےوقار اور آداب کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے تمام اراکین سے درخواست کی کہ وہ ہر طرح کے حالات  میں ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 کے درمیان منعقد ہوا۔ تقریباً باسٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن کے دوران بیس نشستیں ہوئیں۔ ہندوستان کے آئین کو اپنانے کے 75 سال کے شاندار سفر پر بحث 13 دسمبر 2024 کو شروع ہوئی اور 14 دسمبر 2024 کو اختتام پذیر ہوئی۔

اس سیشن کے دوران پانچ حکومتی بل پیش کیے گئے اور چار بل منظور ہوئے۔ 61 مخصوص سوالوں کے زبانی جواب دیے گئے اور ممبروں کی جانب سے  گھنٹے صفرکے دوران کل 182 عوامی اہمیت کے مسائل اٹھائے گئے۔ ضابطہ377 کے تحت کل 397 مسائل زیر بحث لائے گئے۔ مجموعی طور پر سیشن کے دوران ایوان 57.87 فیصد کام کاج ہوا ۔

 28 نومبر 2024 کو، دو نئے منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔ سیشن کے دوران، 17 دسمبر 2024 کو لوک سبھا نے جمہوریہ آرمینیا کے قومی اسمبلی کے صدر عزت مآب مسٹر ایلین سیمونیان کی قیادت میں آرمینیا کے پارلیمانی وفد کا بھی خیرمقدم کیا۔

 

******************** 

ش ح-م ع ن۔ق ر

U No.4376


(रिलीज़ आईडी: 2086568) आगंतुक पटल : 60
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Marathi