سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولڈا سکوپ مائیکرواسکوپی چھتیس گڑھ میں کسانوں کو پودوں کی بیماریوں کا پتہ لگانے اورایس اینڈ ٹی کی مدد سے زرعی فیصلے لینے کے لیے بااختیار بنا رہی ہے۔

Posted On: 20 DEC 2024 4:43PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ کے 20 اضلاع کے کسانوں کے پاس اپنے زرعی کھیتوں میں کیڑوں اور بیماریوں کا پتہ لگانے، مٹی کے معیار کا جائزہ لینے اور پانی کے تجزیے میں مدد کرنے کے لیے ایک جادو ئی چھڑی  مل گئی ہے، جس سے وہ اپنے کھیتی کی زمینوں میں کم سے کم قیمت پر معلومات پر مبنی فیصلہ لینے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔

فولڈ اسکوپ، ایک پورٹیبل اور سستی مائکرواسکوپ، ایک نیا ٹول ہے جو ریاست میں کمیونٹیز کو زرعی سائنس کی مدد سے زراعت سے متعلق فیصلے کرنے کے لیے بااختیار بنا رہا ہے اور اس طرح وہ زرعی معاش میں بھی مدد کر رہا ہے۔ یہ فولڈ اسکوپ مائیکرواسکوپی کے ذریعے پودوں کی پیتھوجینک فنگس کی اندرونی تشخیص اور ڈیجیٹل طور پر کیٹلاگنگ میں مدد کر رہا ہے۔

رائے گڑھ، جنجگیر-چمپا، بلودابازار-بھٹاپارہ، رائے پور، دھمتری، درگ، راج نندگاؤں، موہلا-مان پور-امبا گڑھ چوکی، کوریا، سرگجہ، جش پور، کوربا، سکتی، مہسامند، بلاس پور،  منگیلی، کبیر دھام اور کانکیر اور بستر اضلاع کے 30 سے زیادہ گاوں میں پھیلی اس پہل کو آئی سی اے آر – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹک اسٹریس مینجمنٹ کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے ۔ اس کی سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کے سیڈ ڈویژن کے ایس وائی ایس ٹی پروگرام کے تحت معاونت کی گئی ہے۔

فولڈ اسکوپ کی مدد سے پیتھوجینک صورت میں پودے میں ہونے والی فنگل بیماریوں - پاؤڈری پھپھوندی، پتوں کے جھلسنے، پتوں پر داغ پڑ جانے اور کٹائی کے بعد کی بیماریوں وغیرہ کی شناخت کے لیے صلاحیت کی تعمیر اور نمونے لینے کی سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں۔

پیتھوجین اور اس میں گھر کر گئی اجناس کی شکلیاتی ساخت کی بنیاد پر کل 16 فنگل بیماریوں اور ان کے کارگر حیاتیات کی شناخت کی گئی تھی جیسے کہ گولووینومائسس سیچوریسیرم، ایریسیفے پالی گونی، ایریسیفے سیچوریسیرم، لیویلولا آریکا، پینیسلیم ڈیجیٹاٹم، اسٹیلاگو ٹریٹیکی، ایلبوگو بلسیٹی، فیوجیریم آکسیسپورم، التر نیریا ایس پی اور ریز وفس ایس  پی وغیرہ ۔

اس کے علاوہ، پانچ بایو پیسٹیسائڈز کا تجربہ کیا گیا ہے اور دو بائیو ایجنٹس – ٹرائیکو ڈرما ویریڈے اور پیسلومائسیس ایس پی پی  کامیابی سے فولڈاسکوپ کے تحت اور مشروم اور پلوروٹس ایس پی پی (آیسٹرمشروم) کے پھل دار جسموں کے ساتھ مشاہدہ کیا گیا ہے۔

فولڈا سکوپ مائیکرواسکوپی کا استعمال مویشیوں کے مصنوعی انسیمینیشن (اے آئی ) کے تنکے میں منی کے معیار کو جانچنے کے لیے بھی کیا گیا ہے۔ یہ حاملہ ہونے کی شرح کو بڑھانے اور اندرون ملک مویشیوں کی نسلوں کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کی نمایاں صلاحیت کے ساتھ ایک اہم ایپلی کیشن شمار کیا جاتا ہے۔

دیہی علاقے کے نوجوانوں اور طالب علموں کو مقامی کمیونٹیز کے مابین اس اقدام کی رسائی کی توسیع کرنے کیلئے آزادانہ طور پر فولڈ اسکوپ مائیکروسکوپی کا مظاہرہ اور نمائش کرنے کی تربیت دی گئی ہے ۔ مزید برآں، تربیتی سیشنز، مظاہرے، ورکشاپس، اور بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا تاکہ پودوں کی پیتھوجینک فنگس اور زونوٹک بیماریوں کی حالت کی تشخیص کے لیے فولڈ اسکوپ کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔ اس قدم سے کسانوں، دیہی علاقے کے نوجوانوں، کالج کے طلباء، زراعت اور باغبانی کے توسیعی افسران، ویٹرنری افسران، اور فیکلٹی ممبران سمیت مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں تک پہنچنے میں مدد ملی ہے۔

فولڈاسکوپ کا زرعی سائنسی طریقہ کار چھتیس گڑھ میں جدید مائیکرواسکوپی کو دیہی برادریوں کی رسائی میں لا کر ان کے معاش کو بدل رہا ہے۔ اب کسان اس کا استعمال فصلوں کے کیڑوں کا پتہ لگانے، پودوں کی بیماریوں کی تشخیص، اور مٹی اور پانی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے کرتے ہیں، جس سے کسانوں کی روزی روٹی میں پائیدار اضافے کے ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ حالات سے نمٹنے کیلئے معلومات پر مبنی بروقت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

مشاہدات اور واقعات پر مبنی دستاویزی پوسٹس  مائیکروکوسموس فولڈ اسکوپ کمیونٹی پلیٹ فارم

 (URL: https://microcosmos.foldscope.com/author/2294) پر مشترک کیا گیا ہے، جس سے وسیع پیمانے پر سائنسی برادری میں علم اور معلومات کے تبادلے کو فروغ حاصل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00168S0.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I17Y.jpg

 

************

 

ش ح۔ م م ع۔م الف

U-No. 4370


(Release ID: 2086563)
Read this release in: English , Hindi