زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی زرعی  مارکیٹ (ای – این اے ایم) پلیٹ فارم کا نفاذ

Posted On: 20 DEC 2024 4:11PM by PIB Delhi

حکومت قومی زرعی مارکیٹ (ای – این اے ایم) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جس میں کسانوں کے لیے مسابقتی آن لائن بولی کے نظام کے ذریعے ان کی پیداوار کے لیے شفاف اور منصفانہ قیمت کے لیے زراعت اور باغبانی کے اجناس کی آن لائن تجارت کی جاتی ہے۔

اکتیس اکتوبر 2024  تک، 23 ریاستوں اور 04 مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کی 1389 منڈیوں کو ای – این اے ایم پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ ریاست کے حساب سے  ای – این اے ایم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط منڈیوں کی تعداد درج ذیل ٹیبل میں دی گئی ہے۔ اب تک 1.78 کروڑ کسان، 2.62 لاکھ تاجران اور 4250 سے زیادہ پیداوار سے متعلق کسانوں کی تنظیم (ایف پی اوز) ای – این اے ایم پلیٹ فارم پر درج شدہ ہیں۔ ای – این اے ایم پلیٹ فارم پر 3.79 لاکھ کروڑ روپے کی زرعی پیداوار کی تجارت درج کی گئی ہے۔

ای – این اے ایم مانگ پر مبنی ایک اسکیم ہے۔ ای – این اے ایم پلیٹ فارم کے تحت منڈیوں کا انضمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ تجاویز پر مبنی ہے، جس سے ان کی مانگ اور تیاری کا اظہار ہوتا ہے۔ ای – این اے ایم آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق ضروری بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد منڈیوں کو پلیٹ فارم سے جوڑا جاتا ہے۔

ریاست کے حساب سے  31.10.2024 تک ای – این اے ایم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط منڈیوں کی تعداد ۔

نمبر شمار

ریاست

ای – این اے ایم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط منڈیوں کی تعداد

1

آندھر پردیش

33

2

آسام

3

3

بہار

20

4

چھتیس گڑھ

20

5

گجرات

144

6

گوا

7

7

ہریانہ

108

8

ہماچل پردیش

38

9

جھارکھنڈ

19

10

کرناٹک

5

11

کیرالہ

6

12

مدھیہ پردیش

139

13

مہاراشٹر

133

14

ناگالینڈ

19

15

اوڈیشہ

66

16

پنجاب

79

17

راجستھان

145

18

تمل ناڈو

157

19

تلنگانہ

57

20

تری پورہ

7

21

اترپردیش

125

22

اتراکھنڈ

20

23

مغربی بنگال

18

مرکز کے زیر انتظام علاقے

1

انڈومان اور نکوبار جزائر

1

2

چنڈی گڑھ

1

3

جموں و کشمیر

17

4

پڈوچیری

2

 

کل

1389

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دیں۔

 

************

ش ح۔ م م ع۔م الف

U-No. 4366


(Release ID: 2086510) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Manipuri