سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آج نئی دہلی میں’’ دیویا کلا روزگار میلہ‘‘ میں 24 دیویانگوں  کو ملازمت کی  پیشکش کی گئی

Posted On: 19 DEC 2024 8:52PM by PIB Delhi

معذور افراد(دیویانگ جن) کو بااختیار بنانے اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے، نئی دہلی کے  انڈیا گیٹ میں جاری ’’دیویا  کلا میلہ ‘‘میں آج ایک عظیم روزگار میلہ (ملازمت میلہ) کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں دہلی-این سی آر اور قریبی علاقوں سے 404 دیویانگوں  کی رجسٹریشن ہوئی، جن میں سے 243 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001228I.jpg

اس موقع پر ٹاٹا پاور، ایمیزون، آئی بی ایم ، انڈیگو ایئرلائنس، لیمن ٹری ہوٹلس، زومیٹو ، اور فلپ کارٹ جیسی مشہور کمپنیاں، 20 دیگر سرکردہ تنظیموں کے علاوہ اور کمپنیوں نے جاب فیئر میں حصہ لیا اور 24 دیویانگوں  کو ملازمتوں کی پیشکش کیں۔

راناگھاٹ، مغربی بنگال سے ممبر پارلیمنٹ جناب جگن ناتھ سرکار نے میلے میں شرکت کی اور ملک بھر کے دیویانگ فنکاروں اور کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی  حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NNWO.jpg

مجموعی طور پر 178 دیویانگوں نے آج تک منعقد کیے گئے مختلف دیویا کلا میلوں کے ذریعے روزگار حاصل کیا ہے، جو کمیونٹی میں اس پہل کے مؤثر شراکت کو اجاگر کرتے ہیں۔

دیویا کلا میلہ، جو 12 سے 22 دسمبر تک چل رہا ہے، ہندوستان بھر سے 100 سے زیادہ دیویانگ کاروباری اور کاریگر اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کرتے ہیں۔ نمائشوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی پرفارمنس اور لذیذ کھانوں کے اسٹال بھی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JCDU.jpg

****

ش ح۔ ف خ

U.No: 4330


(Release ID: 2086299) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi