عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے 19 دسمبر 2024 کو ’نیشنل گڈ گورننس ویک، 2024‘ کے تحت پنشن کی شکایات کے مؤثر ازالہ پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا


سال 2019 سے 2024 کے دوران CPENGRAMS کے ذریعے 3.76 لاکھ پنشن شکایات کا ازالہ کیا گیا

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ نے  21 دن کی شکایت کے ازالے کی مدت پر عمل کرنے کو کہا

Posted On: 19 DEC 2024 8:10PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے، قومی گڈ گورننس ہفتہ، 2024 کے ایک حصے کے طور پر، 19 دسمبر، 2024 کو نئی دہلی میں پنشن کی شکایات کے مؤثر ازالے پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

 

ورکشاپ میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی اور بڑے اسٹیک ہولڈرز کے نامور مقررین کے تجربات سے استفادہ کیا۔

IMG_256

 

جناب دھربوجیوتی سین گپتا، جوائنٹ سکریٹری (پینشن) گزشتہ 5 سالوں کے دوران مختلف پیرامیٹرز کے رجحان کا احاطہ کرنے والے CPENGRAMS کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے ڈی او پی پی ڈبلیو  کی طرف سے جاری کردہ حالیہ رہنما خطوط پر زور دیا جس میں 21 دنوں کے اندر شکایات کا ازالہ شامل ہے۔

 

ڈاکٹر شنکری مرالی، ایڈیشنل-سی جی اے ، وزارت خزانہ نے 19 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ذریعے پنشن کی اصول پر مبنی تقسیم کو یقینی بنانے میں سنٹرل پنشن اکاؤنٹنگ آفس (سی پی اے او ) کے کردار کی وضاحت کی۔ انہوں نے سی پی اے او  کے موجودہ آن لائن شکایات کے ازالے کے نظام کے کام کو مزید اجاگر کیا۔

 

محترمہ روشن سوہنی، ڈی ڈی جی، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی ) نے نظام برائے اکاؤنٹنگ اینڈ مینجمنٹ آف پنشن (SAMPANN) کے بارے میں وضاحت کی۔ ایک پنشن پروسیسنگ اور ڈسبرسمنٹ پورٹل جو پنشن کی بروقت اور پریشانی سے پاک ادائیگی کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے اس پورٹل کی افادیت کو ٹیلی کام پنشنرز کی 30 دنوں سے زیادہ کی شکایات کے نہ ہونے کے برابر التوا کا سبب قرار دیا۔

 

محترمہ مولی سین گپتا، جے ٹی۔ سی جی ڈی اے ، وزارت دفاع نے شکایات کے واقعات کو کم کرنے کے لیے ایم او ڈی  کے ذریعے کیے گئے متعدد اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس مدت کے دوران ازالے کے معیار میں بہتری پر مزید روشنی ڈالی۔

 

جناب رتنیش کمار جھا، ای ڈی پی جی، وزارت ریلوے نے 15 لاکھ سے زیادہ ریلوے پنشنرز ہونے کے باوجود شکایات کی تعداد کو کم رکھنے میں ایڈوانسڈ ریلوے پنشن ایکسیس نیٹ ورک (اے آر پی اے این ) کی اہمیت پر زور دیا۔

 

جناب  راجیش کمار، ڈائرکٹر، محکمہ ڈاک نے شکایات کے ازالے کے مضبوط طریقہ کار کے کام کا اشتراک کیا، جس نے محکمہ ڈاک کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیموں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

 

جناب وی   سرینواس، سکریٹری (پینشن) نے مختلف وزارتوں اور محکموں کے شکایت نوڈل افسران کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے انہیں2019 سے 2024 کے دوران 3.76 لاکھ سے زیادہ پنشن شکایات کے کامیاب ازالہ کا سہرا دیا۔

 

انہوں نے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مزید حساس، قابل رسائی اور بامعنی بنانے کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ طویل زیر التوا مقدمات پر بین وزارتی جائزہ اجلاسوں کے کردار، بینک سے متعلق شکایات کے لیے بینکرز کے آگاہی پروگرام، ایم او ڈی  کے ساتھ مسلسل بات چیت اور پی پی او ز اور سپر سینئر پنشنرز پر موضوعاتی پنشن عدالتوں کا حوالہ دیا گیا۔شکایات کی بہتر درجہ بندی اور اسمارٹ ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) کو جوابدہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کی طرف منسوب کیا گیا۔

 

ان باؤنڈ کال سینٹر اور آؤٹ باؤنڈ فیڈ بیک سنٹر کے ذریعے انسانی رابطے کو کافی حد تک اجاگر کیا گیا۔ آن لائن شکایات کے ازالے کے نظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے کردار کو بھی زیر غور لایا گیا۔

 

ان  سبھی کو  'سٹیزن فرسٹ' اقدامات کو شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کے بارے میں بڑھتے ہوئے اطمینان کا سہرا دیا گیا ہے۔

****

ش ح۔ ف خ

U.No: 4328


(Release ID: 2086270) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi