کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
محکمہ کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز نے نئی دہلی میں "کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل سیفٹی" کے موضوع پر ایک دوسرے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ،جس کا مقصد "سب سے پہلے حفاظت، ہمیشہ پائیداری: لوگوں اور سیارے کا تحفظ !"
دو روزہ رہائشی تربیتی پروگرام جس میں کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں بڑے حادثاتی خطرہ یونٹس پر توجہ مرکوز کی گئی
Posted On:
19 DEC 2024 7:40PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کے "وکست بھارت @ 2047" کے ایکشن پلان کے تحت، محکمہ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز نے 16 سے 17 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں "کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعتی تحفظ" پر دوسرا تربیتی پروگرام منعقد کیا۔ یہ دو روزہ رہائشی تربیتی پروگرام کیمیکل اور پیٹروکیمیکل شعبے میں موجود بڑے حادثات کے خطرات (ایم اے ایچ ) والے یونٹس پر مرکوز تھا۔
یہ پروگرام محکمہ صنعتی کیمیکل تحفظ کی جانب سے منعقد کی جانے والی تربیتی پروگراموں کی ایک سلسلے کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک بھر میں 2393 پہچانے گئے بڑے حادثات کے خطرات والے یونٹس کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ اگلے پانچ سالوں کے دوران ان ایم اے ایچ یونٹس کو کور کرنے کے لیے کل 48 تربیتی پروگرامز کا منصوبہ ہے۔ اس مالی سال کے باقی حصے میں چھ مزید ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
نئی دہلی میں منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام میں 58 کیمیکل صنعتوں کے 111 نمائندوں نے شرکت کی، جن میں 48 ایم اے ایچ یونٹس شامل ہیں جو دہلی این سی آر کے علاقے میں واقع ہیں۔
اس دو روزہ پروگرام کے دوران کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز صنعتی تحفظ پر 13 خصوصی لیکچرز دیے گئے، جنہیں مختلف صنعتی ماہرین اور تعلیمی اداروں جیسے آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز اور معروف صنعتوں کے ممتاز مقررین نے پیش کیا۔
تربیتی پروگرام میں جن اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی، ان میں حادثات اور خطرے کا انتظام ، نقصانات کے اعداد و شمار اور نقصان کی روک تھام ، ماحولیاتی تحفظ اور پھیلنے سے بچاؤ ، خطرے کی پیشگی تشخیص کی تکنیک ، ضوابط اور معیاری تعمیل ،آگ اور دھماکے کی حفاظت ، خطرے کی شناخت کی تکنیک- ہزان،ہزوپ، ہیرا، زہریلیات کا تعارف ، قدرتی آفات کے خطرے کی کمی کے لیے بحران کے انتظام کی منصوبہ بندی (ڈی آر آر ) ، کیمیکلز کی لیبلنگ اور سیفٹی ڈیٹا شیٹس (ایس ڈی ایس ) و خطرہ تجزیہ تکنیک ،ایمرجنسی تیاری ،عمل کی حفاظت کا انتظام (پی ایس ایم ) ، خطرناک فضلہ کا انتظام ، کیمیکل سیفٹی میں آئی سی ٹی اور دیگر ٹیکنالوجیز کا کردار ، ایمرجنسی مینجمنٹ رسپانس کو فروغ دینا یہ تربیتی پروگرام ملک بھر میں کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعتوں کی حفاظت کو مزید مستحکم کرنے اور بڑے حادثات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
****
ش ح۔ ف خ
U.No: 4325
)
(Release ID: 2086255)
Visitor Counter : 9