ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:- ایک پیڑ ماں کے نام مہم

Posted On: 19 DEC 2024 5:51PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 5 جون 2024 کو 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم  دھرتی ماتا  کے ذریعہ فطرت کی پرورش اور ہماری ماؤں کے ذریعہ انسانی زندگیوں کی پرورش کے درمیان ایک متوازی ہے۔ اس کا مقصد اپنی ماؤں کے لیے محبت، احترام اور عزت کے نشان کے طور پر ایک درخت لگا کر اور درختوں اور مادر دھرتی کی حفاظت کا عہد کر کے اس تعلق کو اجاگر کرنا ہے۔ اس مہم کے ذریعے تمام شہریوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر درخت لگانے کے ذریعے زمین کی کٹائی کو روکنا اور اسے تبدیل کرنا، خشک سالی کے خلاف مزاحمت پیدا کرنا، ریگستان کو روکنا اور ملک کے سبز احاطہ کو بڑھانا شامل ہے۔16 دسمبر 2024تک، میری لائف پورٹل پر سرکاری ایجنسیوں، گاؤں کی سطح کے اداروں، عوامی نمائندوں، تعلیمی اداروں، نوجوانوں، طلباء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شرکت سے مہم کے تحت 102.82 کروڑ پودے لگانے کی اطلاع ملی ہے۔

 

اس مہم کا مقصد نہ صرف درخت لگانا ہے بلکہ لوگوں کو ان کی حفاظت اور پرورش کی ضرورت کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔ مقامی پرجاتیوں کے پودے لگانے سے نہ صرف درختوں کی بقا کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے بلکہ پودے لگانے والے علاقوں میں ایک لچکدار ماحولیاتی نظام بھی تیار ہوتا ہے۔ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کی عوامی شرکت اور رضاکارانہ / انٹرن شپ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

 

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

ش ح۔ ف خ

U.No: 4316

 


(Release ID: 2086192) Visitor Counter : 15


Read this release in: Tamil , English , Hindi