پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بایو انرجی سیکٹر کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے سرکاری پالیسیاں

Posted On: 19 DEC 2024 3:31PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے نیشنل بائیو انرجی پروگرام (این بی پی) کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،جس کا مقصد بائیو انرجی اور فضلہ سے توانائی تکنیکوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ توانائی کی حفاظت کو بڑھا نے اور ہندوستان میں پائیدار ترقی کی مدد کرنے کے لیے صاف ستھری توانائی کےسولیوشنز کی مدد کی جاسکے ۔ اس کے علاوہ بائیو ایندھن کے شعبے کی ترقی کو تیز کرنے اور 2025 تک ایتھنول کی بلنڈنگ میں اضافہ کرنے کے لیے، حکومت نے 2014 سےکئی اقدامات کیے ہیں جن میں ایتھنول کی پیداوار کے لیے فیڈ اسٹاک کی توسیع، ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی) پروگرام کے تحت گنے کی خریداری کے لیے قیمت کا انتظامی طریقہ کار، 22-2018کے دوران مختلف ایتھنول انٹرسٹ سبوینشن اسکیموں (ای آئی ایس ایس) کا تعارف ،ایتھنول پر مبنی، جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے، وقف شدہ ایتھنول پلانٹس (ڈی ای پی)وغیرہ ساتھ ساتھ مولاسیس اور  اناج سے ایتھنول کی پیداوار اور تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے ذریعے طویل مدتی آفٹیک ایگریمنٹس (ایل ٹی او ایز) وغیرہ، "پردھان منتری جی۔ون" (جیو ایندھن۔ واتاورن انوکول فصل اوشیش نوارن) یوجناکا نوٹیفکیشن تاکہ لگنوسیلوزک بایو ماس اور دیگر قابل تجدید فیڈ اسٹاک کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں ایڈوانسڈ بائیو ایندھن پروجیکٹس قائم کرنے کے لیے مربوط بائیو ایتھنول پروجیکٹس کے لیے مالی مدد فراہم کی جاسکے۔

ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول پروگرام کے تحت اناج کی بنیاد پر ایتھنول کی فراہمی کے لیے ایک اہم فیڈ اسٹاک کے طور پر مکئی کی پیداوار کو فروغ دینے کے واسطے ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میز ریسرچ (آئی آئی ایم آر) کے ذریعے ایتھونل کی منافع بخش پیداوار کے لیے معیاری مکئی پیدا کرنے کے واسطےملک بھر میں کسانوں سمیت مختلف متعلقین کے لیے 'ایتھنول انڈسٹریز کے کیچمنٹ ایریا میں مکئی کی پیداوار میں اضافہ' کے اپنے پروجیکٹ کے تحت تربیت/بیداری/ واقفیت پیدا کرنے کےپروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فال آرمی ورم اور افلاٹوکسن کا انتظام اس پروجیکٹ کے تحت میکانائزیشن اور بہترین گھاس پھوس اور غذائی اجزاء کے انتظام کے ساتھ اس طرح کے پروگراموں کا لازمی حصہ تھا۔ خریف 2024 کے دوران 15 ریاستوں میں 15 کلسٹروں میں طریقوں کے بہتر پیکیج کی کل 788 نمائش کی گئی۔ ربیع 25-2024 میں، ایتھنول صنعتوں کے کیچمنٹ ایریا میں 720 ایکڑ پر بہتر طریق کار کی نمائش کے لیے معلومات فراہم کی گئی۔ ڈسٹلرز اور سیڈ پروڈکشن آرگنائزیشن کے لیے خصوصی تربیت بھی کروائی گئی۔

حکومت نے آئل فیلڈز (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ترمیمی بل، 2024 متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد تیل اور گیس کی ملکی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے اور اس طرح ملک کے درآمدی انحصار کو کم کرنا ہے۔ اس بل میں مختلف مقاصد کو ہدف بنایا گیا ہے، جس میں ملک میں پیٹرولیم کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے ضروری سرمایہ اور ٹیکنالوجی لانے کے لیے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا شامل ہے۔ یہ سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے جو کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیتا ہے، ہر قسم کے ہائیڈرو کاربن کی تلاش، ترقی اور پیداوار کے امکانات کو فروغ دیتا ہے، استحکام کو یقینی بناتا ہے اور خطرات کو کم کرنے کے لیے مناسب مواقع فراہم کرتا ہے۔

حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں خلیج بنگال، بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہندوستان کے ساحل کے قریب واقع "نو گو" کے علاقے میں 1,366,708 مربع کلومیٹر  سے نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،جوکہ اب 24,832 مربع کلو میٹرہوگیا ہے۔ اس طرح تقریباً 99فیصد پہلے سے محدود علاقوں کو تلاش کی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس مجوزہ قانون کے نفاذ سے معدنی تیل کے قیمتی وسائل کو کھولنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، تمام قسم کے ہائیڈرو کاربن کی ترقی اور پیداوار میں سہولت فراہم کرنے اور ملک میں مختلف غیر منظور شدہ اور غیر دریافت شدہ آئل فیلڈز کی تلاش کے قابل ہونے کی توقع ہے، جس میں پہلے نامزد کردہ ‘‘نوگو’’ علاقوں کے بلاکس شامل ہیں۔

حکومت نے 2019 میں "پردھان منتری جی۔ ون (جائیو اندھن – واتاورن انوکول فصل اَوشیش نیوارن) یوجنا" کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا جس میں 2024 میں ترمیم کی گئی تھی، تاکہ مربوط بائیو ایتھنول پروجیکٹوں کے لیے مالی مدد فراہم کی جا سکے جس کا مقصد  لگنوسیلیولوزک بایوماس اور دیگر قابل تجدید فیڈ اسٹاک کا استعمال کرتےہوئے ملک میں اعلی درجے کے بائیو فیول پراجیکٹس کو قائم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چھ تجارتی پیمانے کےسیکنڈ جنریشن (جی2) بائیو ایتھنول پروجیکٹس اور چار ڈیموسٹریشن اسکیل2جی ایتھنول پروجیکٹس کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے لیے 908 کروڑروپے سے زیادہ کی مالی امداد کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے، پانی پت، ہریانہ میں تجارتی پروجیکٹ کو ملک کے لیے وقف کیا گیا ہے، جب کہ تین دیگر تجارتی پیمانے کے  پروجیکٹ تعمیر کے اعلی درجے کے مراحل میں ہیں۔

پچھلے 10 سالوں میں، پبلک سیکٹراو ایم سیز کے ذریعے پیٹرول میں ایتھنول کی بلینڈنگ نے تقریباً 557 لاکھ میٹرک ٹن کاربن ڈائی اکسائڈ  کے اخراج کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔

*****

UR-4281

(ش ح۔   اگ۔م ر)


(Release ID: 2086121) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Tamil