عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: مشن کرمایوگی

Posted On: 19 DEC 2024 4:42PM by PIB Delhi

مشن کرمایوگی سرکاری ملازمین کے رویوں، مہارتوں اور علم کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت کی ایک پہل ہے۔اس مشن کا ہدف عوامی انتظامیہ میں پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت، اور جدت طرازی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ڈومین، فنکشنل کے ساتھ ساتھ طرز عمل کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

مشن کرمایوگی کی توجہ ایک کردار پر مبنی، قابلیت پر مبنی تربیتی ماحولیاتی نظام کی تشکیل پر مرکوز ہے، جہاں حکومت میں ہر کردار کے لیے درکار اہلیت، اور ہر سرکاری اہلکار کی امنگوں کے لئے صلاحیت سازی کو ہدف بنایا جاتا ہے۔ اسی کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم  فراہم کرنے کے لئے آئی جی او ٹی کرمایوگی کو کسی بھی وقت، کہیں بھی سیکھنے کے لیے موزوں آن لائن کورسز پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

قابلیت پر مبنی صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے، مشن کرمایوگی نے حکمرانی میں ایک نئی ثقافت کو فروغ دیا ہے۔ 12 دسمبر 2024 تک، 62 لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین نے آئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل پر 2.04 کروڑ سے زیادہ کورسز مکمل کیے ہیں۔ پورٹل پر دستیاب کل 1500سے زائد کورسز سرکاری ملازمین کو مستقبل کے لیے تیار اور شہریوں پر مرکوز بنانے پر خصوصی توجہ کے ساتھ ان کی قابلیت پیدا کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

 ...................................................

) ش ح –    ا ک      - س ع س  )

U.No. 4299


(Release ID: 2086119) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil