عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے شکایت کا ازالہ
Posted On:
19 DEC 2024 4:38PM by PIB Delhi
حکومت نے اپریل 2022 میں مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر ایم ایس) کے لیے 10 قدمی اصلاحات متعارف کرائیں تاکہ شکایات کا ازالہ بروقت، مؤثر اور شہریوں کے لیے قابل رسائی بنایا جا سکے۔ 2022، 2023 اور 2024 کے دوران، سی پی جی آر اے ایم ایس کی 10 قدمی اصلاحات نے تقریباً 70,03,533 شکایات کے ازالے میں مدد فراہم کی، 1,03,183 شکایات کے افسران (جی آر اوز) کی نشاندہی کی، شکایات کے ازالے کے وقت کو 2019 میں 28 دن سے کم کر کے 2024 میں 13 دن تک پہنچایا اور 31 اکتوبر 2024 تک مرکزی وزارتوں کے لیے زیر التوا شکایات کی تعداد کو کم کر کے 54,339 تک لے آیا۔
ان 10 قدمی اصلاحات میں شامل ہیں:
(i) سی پی جی آر اے ایم ایس 7.0 کا عالمگیر نفاذ
(ii) تکنیکی بہتری
(iii) زبان کی ترجمہ
(iv) شکایات کے ازالے کی تشخیصی انڈیکس(جی آر اے آئی)
(v) شہریوں کی شرکت کے لیے فیڈبیک کالز
(vi) ایک قوم، ایک پورٹل
(vii) شمولیت اور رسائی
(viii) جی آر اوز کی تربیت اور صلاحیت سازی
(ix) ماہانہ جائزوں اور رپورٹس کے ذریعے نگرانی کو مضبوط کرنا
(x) ڈیٹا اسٹریٹجی یونٹ کی عملیاتی سازی
سی پی جی آر اے ایم ایس ان ابتدائی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں شامل ہے جو اے آئی/ایم ایل فعال ڈیش بورڈز کا استعمال کرتے ہیں، جس کی مدد سے شکایات کی جڑ تک پہنچنے کے لیے وسیع ڈیٹا تجزیہ کیا گیا اور نظامی اصلاحات کی طرف موزوں مداخلت کی گئی۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ع ر)
U:4296
(Release ID: 2086115)
Visitor Counter : 7