شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے

Posted On: 19 DEC 2024 3:50PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقیاتی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) مختلف اسکیموں کے ذریعے شمال مشرقی خطہ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں تائید کرتی ہے، جیسے نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) ، وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل برائے شمال مشرقی خطہ(پی ایم-ڈیوائن)، شمال مشرقی خطے کی ریاستی حکومتوں کے تجویز کردہ پروجیکٹوں کو منظوری دے کرفراہم کئے جانے  والے  این ای سی کے خصوصی ترقیاتی پیکجز اور اسکیمیں۔

 اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بہتر سڑک، ریل، پانی، ٹیلی کام اور ہوائی رابطہ فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں شمال مشرق کے لیے اسپیشل ا یکسلریٹڈروڈ ڈیولپمنٹ پروگرام ، ریلوے لائنوں  کی براڈ گیجنگ اور کیپٹل کنیکٹیویٹی ریل پروجیکٹس ، جامع ٹیلی کام ڈیولپمنٹ پروگرام، ٹرانسمیشن  اورڈسٹریبیوشن سسٹم کو مضبوط بنانے کی اسکیمیں وغیرہ شامل ہیں۔

مزید برآں، 54 غیر مستثنیٰ وزارتوں کو شمال مشرقی خطے سے متعلق اپنی مجموعی بجٹ سپورٹ کا 10فیصد شمال مشرقی خطے کے لیے اپنی اسکیموں/منصوبوں کے ذریعہ خرچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کے تحت 3417.68 کروڑ روپے کی لاگت والے 90 پروجیکٹوں کو گزشتہ 03 مالی سالوں کے دوران 2021-22 سے 2023-24 تک اور موجودہ مالی سال 2024-25 میں منظوری دی ہے۔ این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں پر شمال مشرقی خطہ کی ریاستی حکومتوں (این ای آر) کے ذریعہ عملی جامہ پہنچایا جاتاہے اور ان پروجیکٹوں کی نگرانی کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہے۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت مختلف سطحوں پر این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بھی گہری نظر رکھتی ہے۔ وزارت نے تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں میں فیلڈ لیول ٹیکنیکل سپورٹ یونٹس(ایف ٹی ایس یوز) قائم کیے ہیں تاکہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ساتھ ساتھ این ای ایس آئی ڈی ایس سمیت جاری پروجیکٹوں کا باقاعدہ معائنہ اور نگرانی کی جا سکے۔ مزید برآں، پروجیکٹ کوالٹی مانیٹر/ تھرڈ پارٹی ٹیکنیکل انسپیکشن (پی کیو ایم/ٹی پی ٹی آئی) کی ایجنسیوں کو حال ہی میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے ان پروجیکٹوں کی نگرانی پر مامور کیا ہے۔

یہ معلومات شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

********

ش ح۔ م ش ع ۔ف ر

 (U: 4288)


(Release ID: 2086079) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Assamese