ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی  سوال: موسمیاتی تبدیلی کے موسمی شکلوں  پر اثرات

Posted On: 19 DEC 2024 1:20PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی کا مناسب نوٹس لیا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لینے اور اسے کم کرنے کے لیے کئی کوششیں کر رہی ہے۔ اس کثیر جہتی نقطہ نظر کا مقصد ملک کے موسمی شکلوںپر موسمیاتی تبدیلیوں کے ممکنہ اثرات کو حل کرنے  اور موافقت، تخفیف، اور لچک پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

کلیدی اقدامات میں  یہ شامل ہیں:

  • نیشنل ایکشن پلان آن کلائمیٹ چینج(این اے پی سی سی ) 2008:   میں شروع کیا گیا، یہ آٹھ قومی مشنوں کا خاکہ پیش کرتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے دوران پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔ ان میں شمسی توانائی، توانائی کی کارکردگی، پائیدار زراعت، اور پانی کے تحفظ کے مشن شامل ہیں۔
  • ریاستی ایکشن پلانز: ریاستوں نے بھی این اے پی سی سی کے مطابق اپنا آب و ہوا کا ایکشن پلان تیار کیا ہے، جس میں خطے کے مخصوص خطرات جیسے انتہائی موسمی واقعات (سیلاب، خشک سالی) اور  بدلتی مانسون کی شکلیں  شامل ہیں ۔
  • ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ابتدائی وارننگ سسٹم: ہندوستان نے اپنی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعے آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط کیا ہے، جو ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ شدید موسمی واقعات (مثلاً، طوفان، گرمی کی لہریں، سیلاب) کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ .
  • موسمیاتی لچکدار زراعت: حکومت نے موسمیاتی لچکدار زرعی طریقوں کو فروغ دیا ہے، جیسے کہ خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والی فصلیں، پانی کا بہتر انتظام، اور بارش اور درجہ حرارت کے بدلتے ہوئے نمونوں کی موافقت کے لیے فصل کے انداز میں تبدیلی۔
  • قابل تجدید توانائی کی ترقی: گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور کم کاربن کی معیشت میں منتقلی کی اپنی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان قابل تجدید توانائی کے ذرائع، خاص طور پر شمسی اور ہوا کو زبردست انداز میں  بڑھا رہا ہے۔
  • پانی کا تحفظ: پانی کی قلت پر بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ، حکومت نے پانی کے انتظام کو بہتر بنانے اور پانی کے پائیدار استعمال کو خاص طور پر خشک سالی کے شکار علاقوں میں ، یقینی بنانے کے لیے جل جیون مشن اور قومی آبی مشن جیسے مختلف پروگرام شروع کیے ہیں ۔
  • :پالیسی اور مالیاتی فریم ورک: حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے اعتبارات  کو قومی پالیسیوں اور بجٹوں میں بھی ضم کر دیا ہے، جو کہ  بین الاقوامی موسمیاتی معاہدوں (مثلاً، پیرس معاہدہ) کے مطابق ہے ۔ اس میں اخراج میں کمی کے اہداف کا تعین اور کمزور شعبوں کے لیے موسمیاتی فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔

ان کوششوں کا مقصد خطرات کو کم کرنا اور موسمیاتی تبدیلی کے متنوع اثرات کے لیے ملک کو مانسون کے بدلے ہوئے پیٹرن سے لے کر بار بار ہونے والے شدید موسمی واقعات تک تیار کرنا ہے ۔

ہندوستان میں کلائمیٹ ماڈلنگ ریسرچ اور کلائمیٹ سائنس میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او سی ایس) نے موسمیاتی تبدیلی کی سائنس سے متعلق تحقیقی مطالعہ کرنے کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی، پونے میں سنٹر فار کلائمیٹ چینج ریسرچ (سی سی سی آر) قائم کیا۔

پہلی بار، سی سی سی آر نے ایک مقامی آب و ہوا کا ماڈل تیار کیا ہے، یعنی آئی آئی ٹی ایم – ارتھ سسٹم ماڈل(آئی آئی ٹی ایم- ای ایس ایم) ، جو مستقبل میں ہندوستانی مانسون کی بارشوں کے قابل بھروسہ اندازے فراہم کرتا ہے اور پورے خطے میں موسمیاتی تغیرات اور تبدیلی کے مسائل کو حل کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ماڈل ہندوستان کا پہلا ہے جو  موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی ) چھٹی تشخیصی رپورٹ (آئی پی سی سی اے آر 6) میں حصہ ڈالے گا ۔ اس کے علاوہ، سی سی سی آر نے جنوبی ایشیا کے خطے کے لیے کوآرڈینیٹڈ ریجنل ڈاؤن اسکیلنگ ایکسپیریمنٹ (سی او آر ڈی ای ایکس) کی قیادت بھی کی ہے تاکہ ہائی ریزولوشن علاقائی موسمیاتی تبدیلی کے تخمینے تیار کیے جائیں، جو مختلف شعبوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے جائزے کے لیے اکثر استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ارضیاتی سائنسز کی وزارت نے حال ہی میں موسمیاتی تبدیلی کی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے ’’ہندوستانی علاقے میں موسمیاتی تبدیلی کا جائزہ ‘‘۔ رپورٹ میں پورے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں علاقائی آب و ہوا کی تبدیلی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، بشمول ہندوستان بھر میں موسمیاتی انتہا۔ یہ رپورٹ اپنی نوعیت کی پہلی ہے، اور اس میں بحر ہند اور ہمالیہ سے ملحقہ برصغیر ہند کی علاقائی آب و ہوا اور مانسون پر انسان پر مبنی عالمی  موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے ایک جامع بحث کی گئی ہے۔

مندرجہ بالا کے علاوہ ، آئی ایم ڈی نے ویب پر مبنی آن لائن ’’کلائمیٹ ہیزرڈ اینڈ ولنریبلٹی ایٹلس آف انڈیا‘‘ کو  پیش کیا ہے ، جو تیرہ انتہائی خطرناک موسمیاتی واقعات کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جو بڑے پیمانے پر نقصانات اور معاشی، انسانی اور جانوروں کے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔ موسمیاتی خطرہ اور متاثر ہونے والی  جگہوں  کا اٹلس ریاستی حکومت کے حکام اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کو موسم کے مختلف شدید واقعات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور مناسب کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔

بھارت موسمیاتی لچک پر ڈیٹا، مہارت اور وسائل کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے وسیع چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ یہ تعاون بھارت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو نہ صرف عالمی آب و ہوا کی کارروائی میں حصہ ڈالے  گا بلکہ اس کی اپنی موافقت کی صلاحیت کو بھی  آگے بڑھا ئے گا۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

) ش ح –    ا ک      - س ع س  )

U.No. 4277


(Release ID: 2086026) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil