سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمانی سوال: کیمیکل اور کھادوں میں نینو کوٹنگ والے مادے
Posted On:
19 DEC 2024 1:29PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نینو کوٹنگ والے مواد کاشتکاری میں کیمیکلز اور کھادوں کے غذائی اجزاء کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ کھاد کی نینو کوٹنگ میں کھاد کے دانے داروں کی سطح پر نینو اسکیل مادے یا پتلی فلم کی پرت لگانا شامل ہے۔ یہ نقطہ نظر کھادوں کی رہائی کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، غذائی اجزاء کی کمی اور بے قابو رہائی جیسے مسائل کو حل کرتا ہے، جو روایتی کھادوں میں عام ہیں۔ کاشتکاروں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ، نینو ڈی اے پی تمام فصلوں کے لیے دستیاب نائٹروجن اور فاسفورس کا ایک موثر ذریعہ ہے اور کھڑی فصلوں میں نائٹروجن اور فاسفورس کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بازار میں دستیاب ہے۔
سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت نینو بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق وترقی (آر اینڈ ڈی) کے منصوبوں کی حمایت کرتی ہے جس کا مقصد فصل کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کھادوں سمیت مٹی اور زراعت میں استعمال ہونے والے اجزا کی خصوصیات کو بڑھانا ہے۔
*****
)ش ح – م ش - م ذ(
U.N. 4271
(Release ID: 2085978)
Visitor Counter : 12