کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم گتی شکتی کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ کی 85ویں میٹنگ میں ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچوں کے اہم پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 19 DEC 2024 11:47AM by PIB Delhi

نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 85 ویں میٹنگ  میں پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لیے  پانچ پروجیکٹوں (ریلوے  کے دو اور قومی شاہراہوں کی ترقی کے 3 پروجیکٹ) کا جائزہ لیا  گیا: تاکہ  الگ الگ بنیادی ڈھانچوں کی مربوط ترقی، اقتصادی اور سماجی  دائرے  میں آخری شخص تک رسائی ،   بین ماڈل روابط  اور مطابقت پذیر پروجیکٹ کے نفاذ  کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان منصوبوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ لاجسٹک کارکردگی کو بڑھا کر، سفر کے اوقات کو کم کر کے، اور ان علاقوں کو خاطر خواہ سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کر کے قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے جہاں وہ خدمات فراہم  کرتے ہیں۔

تکمیل کے بعد، ان  پروجیکٹوں کے  ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے میں نمایاں طور پر تعاون کرنے توقع کی جا رہی ہے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہموار کنیکٹیویٹی کے فوائد ہر خطہ تک پہنچیں۔الگ الگ  طرح کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط بنا کر اور بنیادی ڈھانچے کے اہم خلاء کو پُرکرتے ہوئے، یہ اقدامات مربوط اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے وژن کے مطابق ہیں۔

اس میٹنگ کی صدارت صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر سریندر اہیروار نے کی۔

 ان منصوبوں کا اندازہ اور متوقع اثرات درج ذیل ہیں:

  1. ریلوے کی وزارت کے منصوبے (ایم او آر)

ڈانگواپوسی - جرولی تیسری اور چوتھی لائن

جھارکھنڈ اور اڈیشہ تک پھیلے ہوئے موجودہ راہداری کے متوازی 85.88 کلومیٹر  تیسری اور چوتھی لائنوں کی تعمیر کے لیے ڈانگواپوسی - جرولی پروجیکٹ کی تعمیر ۔ یہ لائنیں معدنیات سے مالا مال کیونجھار خطے سے خام لوہے کو صنعتی مرکز اور پارا دیپ بندرگاہ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گی، جس سے کوئلہ، جپسم اور کھاد جیسی اجناس کی  بڑی مقدار بغیر کسی رکاوٹ اور موثر نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ پروجیکٹ صلاحیت میں اضافہ کرے گا، تجارتی کارکردگی کو بہتر بنائے گا، اور لوہے کے تیزی سے انخلاء میں مدد کرے گا، جو مشرقی اور شمالی ہندوستان میں صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بڑھول - گونڈہ کچہری چوتھی لائن

بڑھول -گونڈہ کچہری پروجیکٹ میں 55.75 کلومیٹر چوتھی ریل لائن شامل ہے، جو موجودہ ڈبل لائنوں اور تیسری لائن کے جاری کام کی تکمیل کرتی ہے۔ اتر پردیش میں واقع، یہ پروجیکٹ بارہ بنکی، بہرائچ، اور گونڈا اضلاع میں رابطے کو بڑھاتا ہے، جس سے مسافر اور مال بردار ٹریفک دونوں میں بہتری آتی ہے۔

بڑھتی ہوئی صلاحیت کے ساتھ، یہ لائن  کوئلہ، سیمنٹ، کھاد، اور اسٹیل  سمیت اشیا  کے نقل وحمل کو ہموار  بنا تے ہوئے  کلیدی خطوں سے شمال مشرق تک، لاجسٹکس کی کارکردگی اور علاقائی رابطے کو بڑھا دے گی۔

B. سڑک ٹرانسپورٹ اور  شاہراہوںکی وزارت ( ایم آر ٹی ایچ)

بارہ بنکی-بہرائچ

بارہ بنکی-بہرائچ پروجیکٹ  این ایچ-927 کوریڈور کے 101.54 کلومیٹر کو چھ لین کے ڈھانچے کے ساتھ 4 لین کنفیگریشن میں اپ گریڈ کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ لکھنؤ، شراوستی ہوائی اڈے، این ایچ -27، اور بھارت-نیپال سرحد کو آپس میں جوڑ تے ہوئے کنیکٹیویٹی  کو بہتر بنائے گا، جس سے تجارت میں سہولت ہو گی اور اتر پردیش اور شمالی بھارت میں سفر کے اوقات میں کمی آئے گی۔ یہ منصوبہ صنعتوں، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں  تعاون کرکے اقتصادی مواقع کو کھولے گا۔

کانپور رنگ روڈ-کبرئی

کانپور-کبرئی قومی شاہراہ پروجیکٹ 118.8 کلومیٹر 4 لین والی گرین فیلڈ ہائی وے کو چھ لین ڈھانچے کے ساتھ تیار کرے گا، جو کانپور رنگ روڈ کو این ایچ -35 پر کبرئی سے جوڑے گا۔ یہ سات ریلوے اسٹیشنوں اور تین ہوائی اڈوں سے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کو مربوط کرتا ہے، جس سے کانپور، ہمیر پور، اور مہوبہ اضلاع تک رسائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ پروجیکٹ صنعتی ترقی، سیاحت اور علاقائی انضمام کو فروغ دے گا، جو اتر پردیش کی اقتصادی ترقی میں نمایاں طور پر حصہ ڈالے گا۔

سنگھانا-تیتنوار

سنگھانا-تیتنوار پروجیکٹ راجستھان میں این ایچ- 311 کے ساتھ 40.725 کلومیٹر 4 لین تک رسائی والی گرین فیلڈ ہائی وے کی تجویز پیش کرتا ہے۔ موجودہ سنگل -ٹو -انٹرمیڈیٹ لین سڑک کے چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے، یہ منصوبہ سیکر، ناگور، جودھپور اور دہلی میں مال برداری اور مسافروں کی نقل و  حمل کو بہتر بنائے گا۔

یہ پروجیکٹ ہموار لاجسٹکس کی سہولت فراہم کرے گا، علاقائی تجارت کو مضبوط کرے گا، اور راجستھان، ہریانہ اور دہلی کے علاقے میں اقتصادی ترقی میں مدد کرے گا۔

*****

)ش ح –  م ش -  م ذ(

U.N. 4265


(Release ID: 2085959) Visitor Counter : 16