پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت کی جانب سے ملک بھر میں طلبہ کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد
Posted On:
18 DEC 2024 6:13PM by PIB Delhi
نوجوانوں میں جمہوری مشغولیت کو فروغ دینے کے لیے، پارلیمانی امور کی مرکزی وزارت 67-1966 سے متعلقہ اسٹیک ہولڈر تنظیموں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں/کالجوں کے طلبہ کے لیے وقتاً فوقتاً درج ذیل یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔
دلی اور قومی خطہ راجدھانی کی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور نئی دہلی میونسپل کونسل کے محکمہ تعلیم کے تحت اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ۔ ؛
کیندریہ ودیالیوں کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ؛
جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ؛ اور
قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ برائے یونیورسٹیز/کالجز۔
مندرجہ بالا کے علاوہ، پارلیمانی امور کی وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے مندرجہ ذیل حدود کے مطابق مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے، جو مقابلوں کے مکمل ہونے پر دعوے وصول کرنے سے مشروط ہے:-
نمبر شمار
|
مقننہ کی تعداد
|
ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم
|
1.
|
ایسی اسمبلیاں جن کے ارکان کی تعداد 100 تک ہو
|
3 لاکھ روپے فی اسمبلی سالانہ
|
2.
|
ایسی اسمبلیاں جن کے ارکان کی تعداد 200-100 تک ہو،
|
4 لاکھ روپے فی اسمبلی سالانہ
|
3.
|
ایسی اسمبلیاں جن کے ارکان کی تعداد 200 سے زیادہ ہو
|
5 لاکھ روپے فی اسمبلی سالانہ
|
4.
|
ایسے مرکز کے زیر انتظام علاقے جن کے پاس اسمبلی نہ ہو
|
2 لاکھ روپے فی یونین ٹریٹری سالانہ
|
مزید برآں، اس وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کی رسائی اور اثر کو اب تک ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے، این وائی پی ایس پورٹل کو 26 نومبر 2019 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس کا نیا ورژن یعنی این وائی پی ایس 2.0 بھی 11 ستمبر2024 کو لانچ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ملک کے تمام شہریوں کو’بھارتی جمہوریت ایکشن میں‘ کے تھیم پر مبنی کوئز کے ذریعے انفرادی شرکت، یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کیلئے گروپ کی شکل اور ادارےکی شکل میں شرکت کے قابل بنانا ہے۔
وزارت کے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے تحت 4,00,000 سے زائد طلباء نے یوتھ پارلیمنٹ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ نیز، 1,00,000 سے زیادہ طلباء نے این وائی پی ایس پورٹل پر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے حصہ لیا ہے۔
وزارت کا یوتھ پارلیمنٹ پروگرام جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے، نظم و ضبط کی صحت مند عادات، دوسروں کے خیالات کو برداشت کرنے اور طلباء/نوجوان برادری کو پارلیمنٹ کے کام سے خود کو واقف کرنے کے قابل بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔
یہ معلومات قانون و انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت (آزاد چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت، جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:4252 )
(Release ID: 2085842)
Visitor Counter : 7