تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی سطح پر ملٹی سٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز

Posted On: 18 DEC 2024 5:14PM by PIB Delhi

وزارت کو آپریٹو نے تین قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی ہیں۔ جو برآمدات، نامیاتی پیداوار اور معیاری بیجوں کے تعلق سے ہیں۔ یہ سوسائٹیاں ایم ایس سی ایس ایکٹ، 2002 کے تحت رجسٹر کی گئی ہیں۔ تمام سطحوں کی کوآپریٹو سوسائٹیاں، جو ہر ایک سوسائٹی کے لیے مخصوص سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، ممبر بننے کے اہل ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

الف۔  نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ(این سی ای ایل )  انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو)، کرشک بھارتی کوآپریٹو لمیٹڈ ، نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نافیڈ)، گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ (جی سی ایم ایم ایف۔امول) اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ این سی ای ایل  کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ  500 کروڑروپے ہے۔ پانچ پروموٹرز کے ذریعہ ہر ایک کے 100 کروڑ اور مجاز حصص کیپٹل 2,000 کروڑ روپے ہے۔

یہ سوسائٹی ملک کے جغرافیائی شکلوں سے باہر وسیع بازاروں تک رسائی حاصل کرکے بھارت کوآپریٹو سیکٹر میں دستیاب اضافی اشیاء کو برآمد کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی، اس طرح پوری دنیا میں بھارتی  کوآپریٹو مصنوعات/خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور ایسی مصنوعات/خدمات کے لیے بہترین ممکنہ قیمتیں حاصل کی جائیں گی۔ . یہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات کو فروغ دے گا جن میں پروکیورمنٹ، اسٹوریج، پروسیسنگ، مارکیٹنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، سرٹیفیکیشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ وغیرہ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعہ تیار کردہ تمام قسم کے سامان اور خدمات کی تجارت شامل ہے۔ یہ سوسائٹی مالیات کے انتظامات، تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر میں مدد، مارکیٹ انٹیلی جنس کے نظام کو تیار کرنے اور برقرار رکھنے، متعلقہ حکومتی اسکیموں کو نافذ کرنے اور ایسی کوئی دوسری سرگرمیاں شروع کرنے میں بھی مدد کرے گی جس سے کوآپریٹو سیکٹر اور دیگر متعلقہ اداروں سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

 

اقدامات اور اس پر کی گئی پیش رفت:

 

کل 9,510 کوآپریٹیو این سی ای ایل کے ممبر بن چکے ہیں۔

این سی ای ایل نے اب تک 31 کروڑ روپے کی زرعی اجناس برآمد کی ہیں۔ مختلف ممالک کو اب تک 3934 کروڑ روپے، جن میں زیادہ تر چاول، پیاز، چینی شامل ہیں۔ این سی ای ایل نے بیبی فوڈ، پروسیسڈ فوڈ، مصالحے، چائے وغیرہ بھی برآمد کیے ہیں۔

پنجاب، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں نے اپنی ریاست میں نوڈل ایجنسیوں کو نامزد کیا ہے کہ وہ این سی ای ایل  کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوآپریٹو سوسائٹیوں اور کسانوں کو ان کی برآمد کے لیے تیار زرعی اور دیگر مصنوعات/ اجناس کی خریداری اور مارکیٹنگ میں سہولت فراہم کی جا سکےجو کہ بھارت کے اندر اور باہر مصنوعات/اشیاء کی مارکیٹ میں موجودگی اور قدر کا احساس بڑھایا جاسکے۔

این سی ای ایل  نے مالی سال 2023-24 کے دوران 26.40 کروڑ کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔

 این سی ای ایل نے اپنے آپریشن کے پہلے سال میں اپنے ممبروں کو 20فیصد منافع ادا کیا ہے۔

 

 

ب۔ بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ  کو انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو)، کرشک بھارتی کوآپریٹو لمیٹڈ، نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نافیڈ)، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی بی ) اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی)کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔بی بی ایس ایس ایل  کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ  250 کروڑ روپے کی شراکت کے ساتھ پانچ پروموٹرز کے ذریعہ ہر ایک کے 50 کروڑ اور مجاز حصص کیپٹل  500 کروڑ روپے ہے۔بی بی ایس ایس ایل کو کوآپریٹو نیٹ ورک کے ذریعے سنگل برانڈ کے تحت معیاری بیجوں کی پیداوار، خریداری اور تقسیم کے لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ فصل کی پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے اور مقامی قدرتی بیجوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نظام تیار کیا جا سکے۔ بی بی ایس ایس ایل کوآپریٹیو کے ذریعے بھارت میں معیاری بیجوں کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرے گا جس سے درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کو کم کیا جائے گا، زراعت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، دیہی معیشت کو فروغ ملے گا، "میک ان انڈیا" کو فروغ ملے گا اور آتم نر بھر بھارت کی طرف لے جایا جائے گا۔

 

سوسائٹی حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کی مختلف اسکیموں اور پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئےپیکس کے ذریعے تصدیق شدہ تمام دو نسلوں کے بیجوں کی پیداوار، جانچ، سرٹیفیکیشن، پروکیورمنٹ، پروسیسنگ، اسٹوریج، برانڈنگ، لیبلنگ اور پیکیجنگ پر توجہ مرکوز کرے گی  ۔ اس سے کوآپریٹیو کے جامع ترقی کے ماڈل کے ذریعے "سہکار سے سمردھی" کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی، جہاں ممبران کو معیاری بیجوں کی پیداوار، اعلی پیداوار کے استعمال سے فصلوں کی زیادہ پیداوار کے ذریعے بہتر قیمتوں کے حصول اور مختلف قسم کے (ایچ وائی وی ) بیج اور سوسائٹی  کی طرف سے پیدا ہونے والے فاضل میں سے تقسیم شدہ منافع بھی حاصل کرسکیں گے۔

 

اقدامات اور اس کی پیشرفت:

کل 14,816 کوآپریٹیو بی بی ایس ایس ایل کے ممبر بن چکے ہیں۔

ربیع 2023-24 سیزن کے دوران 11594 کوئنٹل فاؤنڈیشن بیج تیار کیا گیا۔

خریف 2024 کے دوران، 40 کسانوں کے ذریعے 10 ریاستوں میں 457 ایکڑ میں 7 فصلوں کی 23 اقسام کی بوائی کی  گئی۔

بی بی ایس ایس ایل نے اب تک فصلوں کی مختلف اقسام کے 38,126 کوئنٹل بیج تقسیم کیے ہیں۔

 

 

 

ج۔ نیشنل کوآپریٹو آرگینکس لمیٹڈ، کو گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ )، نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ، نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ، بورڈ (این ڈی ڈی بی ) اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی ) کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ این سی او ایل  کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ  100 کروڑروپے ہے جس میں پانچ پروموٹرز کے ذریعہ ہر ایک 20 کروڑ اور مجاز حصص کیپٹل  500 کروڑ روے ہیں۔ این سی او ایل کو جمع کرنے، سرٹیفیکیشن، ٹیسٹنگ، پروکیورمنٹ، اسٹوریج، پروسیسنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، لاجسٹک سہولیات، نامیاتی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور اس کے ممبر کوآپریٹیو کے ذریعے نامیاتی کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیےحکومت کی مختلف اسکیموں اور ایجنسیوں کی ممدد سے  ایف پی اور،پیکس کے ساتھ مختلف  نامیاتی مصنوعات کی پروموشنل اور ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے قائم کیا گیا۔

حکومت این سی او ایل  مختلف سطحوں پر کوآپریٹیو کے ذریعے نامیاتی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے لیے مستند اور تصدیق شدہ نامیاتی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد کرے گا۔

 

 

 

اقدامات اور اس کی پیشرفت:

کل 5,184 کوآپریٹیواین سی این سی اوایل  کے ممبر بن چکے ہیں۔

این سی اوایل  نے "بھارت آرگنکس" کے برانڈ نام کا استعمال شروع کر دیا ہے اور اب تک 14 نامیاتی مصنوعات کو سفل آؤٹ لیٹ اور 02 پروڈکٹس دہلی این سی آر میں تمام چینلزکو فروخت کے لیےدیا ہے۔

ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ اور اتراکھنڈ کے ساتھ اوراین ڈی ڈی بی مردا کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے گئے تاکہ کسانوں کو نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے اور ایک ماڈل بائیو ولیج بنانے کے لیے بائیو ان پٹ کی فراہمی کو ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مدر ڈیری فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط،بھارت آرگنکس برانڈ کی مصنوعات کو تمام چینلز میں تقسیم کرنے کے لیے  جنرل ٹریڈ (جی ٹی )، ماڈرن ٹریڈ (ایم ٹی ) اور ای کامرس وغیرہ۔

یہ بات کو آپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 4246


(Release ID: 2085836) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi , Tamil