تعاون کی وزارت
پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز کو پیٹرول/ڈیزل کی ڈیلرشپ
Posted On:
18 DEC 2024 5:16PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ابتدائی زرعی تعاون سوسائٹیوں (پی اے سی ایس) کو اپنے سرگرمیوں کے دائرہ کو وسیع کرنے اور مالی طور پر مستحکم بنانے کے لئے ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرشپ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارتِ نے اپنے رہنما اصولوں میں ترمیم کی ہے تاکہ پی اے سی ایس کو ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرشپ کے لیے اہل بنایا جا سکے۔
پی اے سی ایس اپنے وسیع نیٹ ورک اور دیہی کمیونٹیوں میں اعتماد کے ساتھ، دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی کی فراہمی میں خلا کو پُر کرنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف ایل پی جی کی فراہمی کا دائرہ وسیع کرتا ہے بلکہ دور دراز کے ڈسٹریبیوٹرز پر انحصار کو بھی کم کرتا ہے، جس سے دیہی گھرانوں کے لیے سہولت میں اضافہ ہوتا ہے۔
‘‘ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرشپ کے انتخاب کے لیے یکساں رہنما اصول’’ کے تحت، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز )پی اے سی ایس کے نمائندے کو تربیت فراہم کرتی ہیں اور انہیں پہلے کمیشننگ امتحان/ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے لیے کم از کم 80فی صد نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ او ایم سیز یہ یقینی بناتی ہیں کہ پی اے سی ایس کو ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرشپ دینے سے پہلے ان کے پاس مناسب وسائل، جیسے ذخیرہ کرنے کی سہولت، ابتدائی سرمایہ کاری میں مدد وغیرہ ہوں تاکہ آپریشنز مؤثر اور محفوظ طریقے سے چلائے جا سکیں۔
پی اے سی ایس امداد کے ذریعہ ایل پی جی تقسیم کی یہ پہل دیہی گھرانوں کو روایتی پکوان کے طریقوں جیسے لکڑی کے چولہے کے مقابلے میں صاف، صحت مند متبادل فراہم کر کے ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی ، جس سے صحت کے خطرات اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ اس اقدام سے پی اے سی ایس کو اضافی آمدنی کے ذرائع حاصل ہوں گے اور ان کی مالی پائیداری میں بہتری آئے گی۔ کسانوں کو ایل پی جی کی براہ راست سہولت فراہم کرنے سے ان کے وقت اور محنت کی بچت ہو گی، جسے وہ زرعی سرگرمیوں میں مزید مفید طریقے سے استعمال کر سکیں گے۔
******
ش ح ۔ ع ح۔ ا ک م
U:4241
(Release ID: 2085773)
Visitor Counter : 15