شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے سالانہ سروے میں نجی اصل مصارف کی ٹریکنگ

Posted On: 18 DEC 2024 5:01PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کا نجی کارپوریٹ شعبے پر کیپیکس سرمایہ کاری ارادوں کے نام سے پُر امید سروے کا بنیادی مقصد نجی کارپوریٹ سیکٹر کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے ارادوں کی پیمائش کرنا ہے، جس کے تحت غیر مالی اور مالی کارپوریشنز آتے ہیں، اور اس کے ذریعے بڑے رہائشی اداروں سے یہ معلومات جمع کی جاتی ہیں:

  1. پچھلے تین مالی سالوں میں کی گئی سرمایہ کاری،
  2. موجودہ اور آئندہ مالی سالوں میں مختلف اثاثہ گروپوں اور صنعتوں پر کی گئی یا کی جانے والی سرمایہ کاری۔

اس سروے سے جمع کی جانے والی معلومات اداروں کی جانب سے دو متواتر مالی سالوں (یعنی 25-2024 اور 26-2025) کے دوران متوقع سرمایہ کاری کا اندازہ لگانے میں مدد دے گی۔ اس کے علاوہ، یہ آنے والے سالوں میں کون سی صنعتوں / شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی توقع ہے، اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرے گی۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذکی وزارت (ایم او ایس پی آئی) کی طرف سے پُر امید سروے نجی کارپوریٹ شعبے کی کیپیکس سرمایہ کاری ارادوں کے انعقاد کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کچھ یوں ہیں:

اعداد و شمار کے جمع کرنے کے لیے 2008 کے "کلیکشن آف اسٹیٹسٹکس ایکٹ" کے تحت منتخب اداروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جو  کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت رجسٹرڈ فعال رہائشی نجی اداروں کے فریم سے منتخب کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کی جمع آوری ایک خصوصی ویب پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے، جہاں منتخب ادارے خود معلومات فراہم کرتے ہیں۔ جمع کیے جانے والے اعداد و شمار کی معتبریت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط سائنسی طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، جس کی تصدیق تکنیکی مشاورتی گروپ اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان کے ذریعے کی گئی ہے، جن میں مرکزی وزارتوں / محکموں، ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں، تعلیمی اداروں، تحقیق، معیشت، مالیات وغیرہ کے ماہرین شامل ہیں۔ مزید برآں، ویب پورٹل میں خود کار تصدیق کرنے والا نظام موجود ہے، اور اعداد و شمار کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے تربیت یافتہ عملہ کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ، وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی اور وزیر مملکت برائے ثقافت، راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 4232 )


(Release ID: 2085763) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi