تعاون کی وزارت
شہری کوآپریٹو بینکوں کی جامع تنظیم
Posted On:
18 DEC 2024 5:13PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اربن کوآپریٹو بینکوں (یو سی بی) کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے ایک تنظیم قائم کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ یو سی بی ایک بکھرے ہوئے اور غیر مربوط ماحول میں کام کر رہے ہیں، جو ان کی ترقی، استحکام اور مسابقت میں رکاوٹ ہیں۔ ریگولیٹری وضاحت کی کمی، آپریشنل عدم کفایت اور وسائل اور مہارت تک محدود رسائی نے بہت سے یو سی بی کو مالی عدم استحکام، ناقص گورننس اور مارکیٹ کے دباؤ کا شکار بنا دیا۔
نیشنل اربن کوآپریٹو فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این یو سی ایف ڈی سی) کے نام سے ایک جامع تنظیم قائم کی گئی ہے، تاکہ اربن کوآپریٹو بینکوں (یو سی بی) کی مشکلات کو حل کیا جاسکے۔ این یو سی ایف ڈی سی کے بارے میں تصور کیا گیا ہے کہ وہ شہری کوآپریٹو بینکوں (یو سی پی) کو جو اس کے شیئر ہولڈر ممبرز ہیں، کو درج ذیل قسم کی فنڈ پر مبنی سپورٹ اور غیر فنڈ پر مبنی خدمات فراہم کرے۔
(I) فنڈ پر مبنی سپورٹ:
- ضوابط اور رہنما خطوط اور شرائط کے مطابق یوسی بی کو کیپٹل سپورٹ
- عارضی لیکویڈیٹی کی عدم مماثلت پر قابو پانے میں مدد کے لیے یوسی بی کو میرٹ پر محفوظ کریڈٹ لائنز
- یوسی بی کو ان کے قرضوں کے بدلے دوبارہ مالی اعانت فراہم کرنا
- مشکل وقت میں یوسی بی کی مدد کے لیے ہنگامی لیکویڈیٹی سپورٹ کے لیے ونڈو
- یوسی بی اور مالیاتی اداروں سے جمع اور قرضے
- مارکیٹ قرضے
- سرمایہ کاری
(II) غیر فنڈ پر مبنی خدمات:
- ایک مشترکہ آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) پلیٹ فارم اور سیکٹر کو سپورٹ اور آئی ٹی مصنوعات اور خدمات کی ایک بڑی تعداد
- ٹریژری مینجمنٹ سروسز
- ریگولیٹر کی اجازت کے مطابق ادائیگی اور تصفیہ کی خدمات اور کریڈٹ کارڈ کی خدمات
- آپریشنل علاقوں میں تربیت اور مشاورتی خدمات کے ذریعے صلاحیت کی تعمیر
- ڈائریکٹرز، کے ایم پی (اہم انتظامی عملے) اور عملے کی تلاش کے دائرے میں بینکوں کے لیے ایچ آر معاون خدمات
- آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق سیکٹر کے لیے سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشن (ایس آر او) کا کردار
این یو سی ایف ڈی سی نے 8 فروری 2024 کو آر بی آئی سے 117.95 کروڑ روپے کے ادا شدہ سرمائے کو متحرک کرنے کے بعد رجسٹریشن حاصل کی ہے۔ آر بی آئی کی منظوری کے مطابق یو اوسیلف ریگولیٹری آرگنائزیشن کے طور پر کام کرے گا جس کے افعال / سرگرمیاں آر بی آئی کی طرف سے تجویز کردہ ہوں گی۔ تاہم، این یو سی ایف ڈی سی کو آر بی آئی کے ذریعہ رجسٹریشن کی تاریخ سے 7 فروری 2025 تک ایک سال کے اندر 300 کروڑ روپے کا ادا شدہ سرمایہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
*************
) ش ح – اک- ش ہ ب )
U.No. 4240
(Release ID: 2085759)
Visitor Counter : 10