عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گڈ گورننس ہفتہ 19.12.2024 سے  24.12.2024 تک منعقد کیا جائے گا


’’پرشاشن گاوں کی اور‘‘ - عوامی شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ملک گیر مہم 2024،   19.12.2024 کو ہندوستان بھر کے 700سے زائد  اضلاع میں شروع ہوگی

مہم عوامی شکایات کے مؤثر ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اچھی حکمرانی ملک کی ترقی میں  کلیدی حیثیت رکھتی ہے

Posted On: 18 DEC 2024 5:03PM by PIB Delhi

گڈ گورننس ہفتہ سرگرمیوں، 2024 کے ایک حصے کے طور پر، پرشاسن گاوں کی اور، عوامی شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ملک گیر مہم 19 سے 24 دسمبر 2024تک ہندوستان کے تمام اضلاع، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔

عزت مآب وزیر اعظم نے گڈ گورننس ہفتہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ’پرشاشن گاوں کی اور‘ مہم گڈ گورننس ہفتہ کا ایک اہم عنصر ہے۔ ’پرشاشن گاوں کی اور‘ محض ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ ایک تبدیلی کی کوشش ہے جس کا مقصد موثر حکمرانی کو دیہی لوگوں کے قریب لانا ہے۔ یہ نچلی سطح پر جمہوریت کا اصل جوہر ہے، جہاں ترقی عوام تک پہنچتی ہے۔‘‘

یہ مہم 19.12.2024 سے 24.12.2024 تک 700سے زائد اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔ تمام چیف سکریٹریز، اے آر سیکریٹریز اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی سیز/ڈی ایم کو ورچوئل طور پر لانچ ہونے والی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ ڈی اے آر پی جی کے سیکریٹری،  حکومت مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری،  حکومت مدھیہ پردیش کے چیف سیکریٹری،  حکومت آسام چیف سیکریٹری، اور بہار کے انتظامی اصلاحات پرنسپل سکریٹری، اس مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے افتتاحی ویبینار سے خطاب کریں گے۔

ملک بھر کے 700 سے زائد اضلاع گڈ گورننس کے طریقوں اور خدمات کی فراہمی میں بہتری سے متعلق  ورکشاپس کا بھی اہتمام کریں گے۔ پرشاشن گاؤں کی اور کے رہنما خطوطو کو تمام اضلاع اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، ایک کلی طور پر وقف پورٹل، https://darpgapps.nic.in/GGW24، 10 دسمبر 2024 سے کام کر رہا ہے۔ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے 19 سے 24 دسمبر 2024 کے درمیان پرشاشن گاوں کی اور مہم کے دوران درج ذیل سرگرمیاں انجام دیں گے:

  1. خصوصی کیمپوں میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
  2. سی پی گرامس میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
  3. ریاستی پورٹل میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
  4. سروس ڈیلیوری کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
  5. گڈ گورننس کے طریقوں کی ترتیب اور پھیلاؤ
  6. عوامی شکایات کے حل پر کامیابی کی کہانیاں

23 دسمبر 2024 کو تمام اضلاع گڈ گورننس کے طریقوں پر ایک ورکشاپ منعقد کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HZCP.png

گڈ گورننس ہفتہ 2024 کے حصے کے طور پر، نئی دہلی، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور تمام اضلاع میں سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ 23.12.2024 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں ایک قومی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں عزت مآب وزیر مملکت  (پی پی ) شرکت کریں گے اور اس میں حکومت ہند  کے سیکریٹریوں سمیت وزارتوں/محکموں کے نامور افسران شرکت کریں گے۔

****

) ش ح –    اک     -  ش ہ ب )

U.No. 4236


(Release ID: 2085743) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil