کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے بھارت کے پہلے ساحلی علاقوں کے معدنیاتی بلاکس کی نیلامی پر ویب ویبینار کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 DEC 2024 4:12PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت نے بھارت کے پہلے ساحلی علاقوں کے معدنیاتی  بلاکس کی ای-نیلامی پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا، جو ایک تاریخی قدم ہے  ، جس کا مقصد ملک کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ )  کے اندر سمندری معدنیاتی  وسائل کو دریافت کرنا ہے۔

کانکنی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری اور انتظامی اتھارٹی، جناب وِویک کمار باجپئی نے ساحلی معدنیات کے بے پناہ امکانات   کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ قدم بھارت کی خود انحصاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی سرمایہ کاری کے لیے دروازے کھولے گا۔ جناب باجپئی نے کانکنی کی بین الاقوامی کمپنیوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور بھارت کے لیے پائیدار اور وسائل سے بھرپور مستقبل میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

 ویبینار میں ایس بی آئی سی اے پی ایس  کی جانب سے نیلامی کے عمل  پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا گیا ، جس میں نیلامی کی شرائط، بولی کے اوقات اور شرکت کے لیے اہلیت کی وضاحت کی گئی۔

بھارت کے محکمہ ٔ آثارقدیمہ ( جی ایس آئی )  نے شناخت شدہ  ساحلی بلاکس کی جیولوجی اور معدنیاتی امکانات پر گہری تکنیکی معلومات فراہم کی۔

ایم ایس ٹی سی  نے ای-نیلامی پلیٹ فارم کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور ممکنہ شرکاء کے لیے رجسٹریشن کے عمل اور بولی کی جمع کرانے کے مراحل کو واضح کیا۔

پہلے مرحلے میں 13 معدنیاتی  بلاکس نیلامی کے لیے دستیاب ہیں:

  • کیرالہ کے قریب 3 تعمیراتی ریت کے بلاکس
  • گجرات کے قریب 3 لائم مڈ کے بلاکس
  • گریٹ نکوبار جزائر کے قریب 7 پولی میٹیلک اور نوڈلز اور کرسٹس کے بلاکس

یہ اقدام اگست ، 2023 ء میں ساحلی علاقوں کے  معدنیات (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 2002 میں کی گئی ترمیم کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں شفاف اور مسابقتی نیلامی کے نظام کا آغاز کیا گیا۔ اس پالیسی تبدیلی سے بڑے سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے، جو ساحلی وسائل جیسے پولی میٹیلک نوڈلز، لائم مڈ اور تعمیراتی ریت کے لیے ایک مؤثر اور منظم دریافت کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

بھارت کی ساحلی پٹی 7500 کلومیٹر سے زیادہ ہے اور اس کا خصوصی اقتصادی زون ( ای ای زیڈ )  2.3 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، جو  بھارتی سمندر میں معدنیات کی دریافت کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے  اقتصادی ترقی اور پائیداری کے اہداف کو بھی فروغ  حاصل ہوتا ہے۔

نیلامی کے عمل کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، دلچسپی رکھنے والے فریقین   https://www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcln/  کو دیکھ سکتے ہیں۔

*****

( ش ح ۔ ش م   ۔ ع ا )

U.No. 4225


(ریلیز آئی ڈی: 2085731) وزیٹر کاؤنٹر : 63
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी