محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکتوبر 2024 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 17.80 لاکھ نئے ملازمین کا اندراج کیا گیا


پچیس  سال کی عمر تک کے 8.50 لاکھ نوجوان ملازمین کا نیا اندراج ہوا ہے

ای ایس آئی اسکیم میں 3.52 لاکھ خواتین ملازمین کا اندراج ہوا

اکتوبر 2024 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 21,588 نئے ادارے رجسٹرڈ ہوئے

اکتوبر 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 42 مخنث  ملازمین کا اندراج ہوا

Posted On: 18 DEC 2024 2:35PM by PIB Delhi

ای ایس آئی سی کے عبوری پے رول ڈیٹا کے مطابق، اکتوبر 2024 میں 17.80 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔

اکتوبر 2024 میں 21,588 نئے  کاروباری اداروں کو ای ایس آئی اسکیم کے تحت سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا گیا ہے، جس سے مزید ملازمین کو سماجی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، سال بہ سال تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے میں خالص رجسٹریشن میں 3فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سال بہ سال موازنہ

ہیڈ

اکتوبر 2023

اکتوبر 2024

اضافہ

اس مہینے کے دوران نئے ملازمین کی تعداد

 

17.28 لاکھ

 

17.80 لاکھ

 

0.52 لاکھ

ڈیٹا کے مطابق، یہ بات قابلِ غور ہے کہ اکتوبر 2024 میں کل 17.80 لاکھ ملازمین میں سے 8.50 لاکھ ملازمین، جو کہ کل رجسٹریشنز کا تقریباً 47.75فیصد بنتے ہیں، 25 سال یا اس سے کم عمر کے ہیں۔

اس کے علاوہ، پے رول ڈیٹا کے جنس کے لحاظ سے تجزیے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر 2024 میں خواتین کا خالص اندراج 3.52 لاکھ رہا۔ اس کے علاوہ، اکتوبر 2024 میں 42 مخنث ملازمین بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جو کہ ای ایس آئی سی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیےکتنا پرعزم ہے۔

پے رول ڈیٹا عبوری ہے کیونکہ ڈیٹا کی تیاری ایک مسلسل عمل ہے۔

******

ش ح  ۔  ع ح۔ ا ک م

U:4217


(Release ID: 2085704) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Tamil , Hindi , Marathi