سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ  میں سوال: - بھارت مالا پریوجنا کی پیش رفت کی حالت

Posted On: 18 DEC 2024 1:58PM by PIB Delhi

بھارت مالا پریوجنا  کو حکومتِ ہند نے 2017 میں منظوری دی تھی جس کے تحت 34,800 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کی جانی ہے تاکہ ملک میں کنکٹویٹی کو بہتر بنایا جا سکے اور لاجسٹک لاگت کو کم کیا جا سکے۔ 31 اکتوبر 2024 تک، اس منصوبے کے تحت 26,425 کلومیٹر طویل منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور 18,714 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں۔ بھارت مالا پریوجنا کے تحت مرحلہ اول کے منصوبوں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطہ  کے لحاظ سے تفصیلات منسلک ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی ) کو بھارت مالا پریوجنا کے تحت ریاستوں کے لحاظ سے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے جا رہے ہیں۔ مزید یہ کہ بھارت مالا پریوجنا کے تحت این ایچ اے آئی کے ذریعے 30 نومبر 2024 تک اب تک کل 4.72 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیا جا چکا ہے۔

اب تک پورٹ اور کوسٹل کنیکٹیوٹی روڈز کی کیٹیگری میں 18 منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں جن کی کل لمبائی 424 کلومیٹر ہے، اور 189 کلومیٹر سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں۔ بھارت مالا اسکیم کے تحت مختلف منصوبے متعدد ساحلی ریاستوں کے اہم اور کم اہم بندرگاہوں کو جوڑنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، کیرل، تمل نادو، اَندھرا پردیش، اوڈیشہ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

ضمیمہ

جناب پریمل ناتھ وانی کی جانب سے  راجیہ سبھا میں بھارت مالا پریوجنا کی پیش رفت کی حالت کے حوالے سے آج پوچھے گئے  غیر ستارہ والے سوال نمبر 2657  کے حصہ ( اے ) کے جواب منسلک دستاویز میں دیے گئے ہیں۔

بھارت مالا پریوجنا کے لیے ریاست کے لحاظ سے پیش رفت کی تفصیلات

ریاست

کل لمبائی

(کلو میٹر)

لمبائی کو منظوری دی گئی ( کلومیٹر)

 

31 اکتوبر 2024 تک درج ذیل لمبائی تک تعمیر کی گئی ( کلومیٹر)

آندھرا پردیش

2,525

1,936

994

آسام

433

431

378

بہار

1,572

1,159

641

چھتیس گڑھ

571

471

221

دہلی

203

203

178

گوا

26

26

26

گجرات

1,577

1,194

923

ہریانہ

1,058

1,058

870

ہماچل پردیش

167

167

113

جموں و کشمیر

433

251

115

جھارکھنڈ

1,000

801

440

کرناٹک

2,059

1,603

1,043

کیرالہ

1,126

708

396

مدھیہ پردیش

3,063

2,017

1,407

مہاراشٹر

3,029

2,174

1,837

منی پور

635

635

394

میگھالیہ

170

170

107

میزورم

593

593

451

ناگالینڈ

208

208

155

اوڈیشہ

1,586

967

871

پنجاب

1,764

1,553

603

راجستھان

2,503

2,360

2,241

تمل ناڈو

2,414

1,476

1,185

تلنگانہ

1,719

1,026

746

تریپورہ

94

94

68

اتر پردیش

3,127

2,496

1,854

اتراکھنڈ

273

264

146

مغربی بنگال

874

385

314

کل

34,800

26,425

18,714

 

 

******

ش ح  ۔  ع ح۔ ا ک م

U:4210


(Release ID: 2085612) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil