صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن اندردھنش پر تازہ ترین معلومات


مشن اندردھنش کے تمام مراحل میں اب تک 5.46 کروڑ سےزائد بچوں اور 1.32 کروڑ حاملہ خواتین کو ٹیکے لگائے گئے ہیں



Posted On: 17 DEC 2024 3:29PM by PIB Delhi

مشن اندردھنش عالمگیرٹیکہ کاری پروگرام کے تحت ایک خصوصی کیچ اپ ویکسینیشن مہم ہے ، جو کم حفاظتی ٹیکوں کوریج والے علاقوں میں چھوڑے گئے ، غیر ٹیکے لگائے گئے بچوں اور حاملہ خواتین کو ٹیکہ لگانے کے لیے چلائی جاتی ہے ۔ عالمگیر ٹیکہ کاری پروگرام میں استعمال ہونے والی 11 قسم کی ویکسین اس پروگرام میں فراہم کی جاتی ہیں ۔

ملک میں اب تک چلائے گئے مشن اندردھنش کے تمام مراحل میں کل 5.46 کروڑ بچوں اور 1.32 کروڑ حاملہ خواتین کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ مشن اندردھنش نے قومی عالمگیرٹیکہ کاری پروگرام کے تحت ویکسین کی کوریج میں اضافہ کیا ہے ۔

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

 

********

ش ح۔ش آ۔ت ع

 (U: 4195)


(Release ID: 2085523) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil