بھاری صنعتوں کی وزارت
فیم II اسکیم کے تحت مراعات
Posted On:
17 DEC 2024 3:32PM by PIB Delhi
فیم-II اسکیم یکم اپریل 2019 سے 31 مارچ 2024 تک پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت، الیکٹرک گاڑیاں(ای ویز) تیار کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ اس کے بجائے، صارفین (خریداروں/آخرکار صارفین) کو ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں ابتدائی کمی کی صورت میں مراعات/رعایتیں فراہم کی گئیں، جس سے وسیع پیمانے پر ان گاڑیوں کو اپنانے میں مدد ملی۔ یہ مراعات اصل سازوسامان کے تیار کرنے والے(او ای ایمس، یعنی ای وی تیار کرنے والے) کو حکومتِ ہند کی طرف سے دی گئیں۔
حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں مانگ اور فراہمی کی طرف مراعات/سبسڈیز، ٹیکس کی چھوٹ، اور ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں، بھارت میں مالی سال 24-2023 میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن 20-2019 کے مالی سال کے مقابلے میں 9.68 گنا بڑھ گئی ہے۔ تاہم، دیہی علاقوں کے لیے ایسا کوئی مطالعہ نہیں کیا گیا ہے۔
مزید برآں، فیم-II اسکیم کے فوائد کو برقرار رکھنے کے لیے بھاری صنعت و اسٹیل(ایم ایچ آئی) کی وزارت نے 29 ستمبر 2024 کو گاڑیوں کی اختراعی ترقی میں پی ایم الیکٹرک ڈرائیو انقلاب ( پی ایم ای –ڈرائیو) اسکیم کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ یہ دو سالہ اسکیم ہے جس کا بجٹ 10,900 کروڑ روپئے ہے۔ اس اسکیم کے تحت ای-2ڈبلیو، ای-3ڈبلیو، ای -بسوں، اور ای وی پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی حمایت کرنے کے علاوہ، ای -ٹرکس، ای-ایمبولینسز، اور گاڑیوں کے ٹیسٹنگ ایجنسیز کی تجدید بھی کی جائے گی۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے بھاری صنعت و اسٹیل، جناب بھوپتی راجو سری نیواس ورما نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:4163 )
(Release ID: 2085394)
Visitor Counter : 12