اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا کی کارکردگی

Posted On: 17 DEC 2024 4:00PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (MoEF&CC) پرنسپل ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے پلانٹس/یونٹ جائز قانونی اجازتوں کے تحت سرگرمیاں انجام دیتے ہیں جیسے ماحولیاتی کلیئرنس (EC)، قائم کرنے کے لیے رضامندی (CTE)، کام کرنے کی رضامندی (CTO)، فضلے کے انتظام کے لیے اجازت (خطرناک فضلہ، حیاتیاتی طبی فضلہ) وغیرہ اور قانون میں طے شدہ شرائط کی تعمیل سرٹیفکیٹ/ اجازت نامے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (SPCB)، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (MoEFCC) جیسے ریگولیٹری اداروں کے ذریعہ سیل کی ماحولیاتی تعمیل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔

تکنیکی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے۔ SAIL بھٹیوں سمیت اپنے پلانٹس کی جدید کاری اور توسیع کے ڈیزائن کے دوران بہترین دستیاب ٹیکنالوجیز (BAT) کا انتخاب کرتا ہے۔ SAIL دیگر سہولیات کے علاوہ بھٹیوں کے محفوظ اور پائیدار استعمال کے لیے تکنیکی مداخلت کے لیے ممتاز ٹیکنالوجی فراہم کنندگان اور تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی تعاون کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م ۔خ م 

U. No. 4170


(Release ID: 2085368) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil