دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی خواتین کی مالی مدد
Posted On:
17 DEC 2024 4:10PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) حکومت ہند نے کئی فلیگ شپ اہم پروگراموں پر عمل در آمد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام ہیں - پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی – جی)، دین دیال انتودیا یوجنا-قومی دیہی گزر بسر مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم)، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی نریگا)، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) اور نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) وغیرہ۔ ایم او آر ڈی کے ان سبھی پروگراموں میں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
پردھان منتری آواس یوجنا- دیہی (پی ایم اے وائی – جی):
دیہی علاقوں میں "سب کے لیے مکان" کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، دیہی ترقی کی وزارت یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا - دیہی (پی ایم اے وائی – جی) پر عمل کر رہی ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں کے اہل گھرانوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔ جس کا مجموعی نشانہ مارچ 2029 تک بنیادی سہولیات کے ساتھ 4.95 کروڑ پکے مکانات تعمیر کرنا ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کل 3.33 کروڑ مکانات الاٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 3.22 کروڑ مکانات کی منظوری دی جا چکی ہے اور 2.68 کروڑ سے زیادہ مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔
پی ایم اے وائی – جی کے رہنما خطوط کے تحت خواتین یا ان کے شوہروں کے ساتھ مشترکہ طور پر ان کی ملکیت میں، ان کے مکانوں کے اندراج کی منظوری دی گئی ہے ، ان خواتین میں بیوائیں، اپنے شوہر سے الگ ہو جانے والی خواتین ، غیر شادی شدہ خواتین یا مخنث افراد شامل نہیں ہیں۔ مزید یہ کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم اے وائی – جی کے تحت تمام کنبوں کو منظوری کی تفصیلات / ملکیت کی تفصیلات (یا تو اکیلے یا مشترکہ ملکیت) میں گھر کی خواتین کی تفصیلات شامل کرنی چاہئیں، خاتون رکن کو منظوری کے خطوط میں ثانوی مالک کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے ، جہاں ابتدائی منظوری مرد ممبر کے نام پر دی جا چکی ہے۔ 13 دسمبر 2024 تک 2.68 کروڑ مکانات کے مجموعی تعمیراتی کام کے مقابلے میں 72,65,822 مکانات مکمل طور پر خواتین کے نام پر ہیں اور 1,22,47,493 مکانات مشترکہ طور پر بیوی اور شوہر یعنی پی ایم اے وائی – جی کے نام پر ہیں۔ تکمیل شدہ مکانات، 1,95,13,315 (73فیصد) روپے سے کم ہیں۔ اس کے علاوہ ، پی ایم اے وائی – جی سے فائدہ اٹھانے والی خواتین کو گزر بسر کے مواقع کے لیے اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) سے منسلک کیا گیا ہے۔
دین دیال انتیودیا یوجنا – قومی دیہی گزر بسر مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم):
ڈی اے وائی – این آر ایل ایم سے اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کو بینکوں سے قرض حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان ایس ایچ جیز کے ارکان اپنے کاروبار کو فروغ دینے سمیت مختلف مقاصد کے لیے ایسے قرضوں کا استعمال کرتے ہیں۔ اس مشن کے آغاز سے لے کر اب تک خواتین کے زیر قیادت ایس ایچ جیز کو کل 9.74 لاکھ کروڑ روپے کے بینک قرض فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ا س کے علاوہ ، ڈی اے وائی – این آر ایل ایم نے ملک میں 10.05 کروڑ دیہی گھرانوں کو 90.87 لاکھ این ایس جیز میں منظم کیا ہے۔
************
ش ح۔اس۔ق ر
U.No:4173
(Release ID: 2085350)
Visitor Counter : 13