زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کرشی وگیان کیندروں کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری
Posted On:
17 DEC 2024 2:59PM by PIB Delhi
حکومت کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں کے وی کے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ پچھلے سال کے دوران حکومت نے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 7730.76 لاکھ روپے کے بجٹ مختص کیا تھا۔ بنیادی ڈھانچے میں انتظامات سے متعلق عمارت ، کسانوں کے لیے ہاسٹل، ڈیموسٹریشن یونٹ، فارم کے ترقیاتی کام شامل ہیں۔
حکومت نے کے وی کے کیلئے ایک مضبوط نگرانی اور جائزہ کا طریقہ کار بنایا ہے تاکہ اسے ضلعی سطح پر ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ایک متحرک اور موثر ادارہ بنایا جا سکے۔ زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ، زرعی ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، زرعی یونیورسٹیوں اور ہر کے وی کے کی سائنسی مشاورتی کمیٹی کی جانب سے کے وی کے کی نگرانی اور جائزہ قومی، زونل، یونیورسٹی اور ضلع سطح پر بالترتیب باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔
کے وی کے کی کارکردگی اور کام کاج کا بھی حکومت وقتاً فوقتاً نگراں ٹیموں اور تیسرے فریق کے ذریعے جائزہ لیتی ہے۔ اس طرح کے آخری جائزے بالترتیب سال 2019 اور 2020 میں بین الاقوامی فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور انڈین سوسائٹی آف ایگری بزنس پروفیشنلز، نئی دہلی نے کئے تھے۔ ان جائزوں کے بڑے نتائج میں کے وی کے کی کاوشیں شامل ہیں جن میں 5752 فی ہیکٹر کے حساب سے فارم کی کل آمدنی میں اضافہ، کے وی کے پر اخراجات پر منافع کی بہت زیادہ شرح (1: 11.78 لاگت کا تناسب)، ایک کے وی کے کے تربیت یافتہ کسان کے ذریعے 30 ساتھی کسانوں کو ٹیکنالوجی/معلومات پھیلانے کی تربیت دینا ، رسائی میں اضافہ، تربیت میں فارم خواتین کے تناسب میں اضافہ اوربیج کی پیداوار اور پودے لگانے میں استعمال ہونے والی چیزوں میں اضافہ شامل ہیں۔ ریاستی حکومت کے تحت کے وی کے ، آئی سی اے آر ، این جی او اور زرعی یونیورسٹیوں کی تعداد بالترتیب 38 لاکھ 66 ہزار 101 اور 509 ہے۔
آئی سی اے آر کے ذریعہ کی گئی تحقیق سے تیار کردہ ٹیکنالوجیز کو کسانوں کے کھیتوں میں لے جایا جاتا ہے تاکہ کے وی کے کے ذریعہ مختلف کاشتکاری کے نظاموں کے تحت ان کے مقام کی خصوصیت کا پتہ لگایا جا سکے۔ کے وی کے ، کسانوں کے کھیتوں میں بڑی تعداد میں ٹیکنالوجی کے مظاہرے بھی کرتے ہیں تاکہ کسان اسے اپنا سکیں۔ کے وی کے نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے کھیتوں میں ٹیکنالوجیز کے 1.32 لاکھ ٹیکنالوجی سے متعلق آزمائشی تجربات اور فصلوں، مویشیوں، ماہی پروری، فارم مشینری اور دیگر کاروباری اداروں سے وابستہ مختلف ٹیکنالوجیز پر مبنی 8.69 لاکھ مظاہرے کیے ہیں۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح ۔ ا ع خ۔ ا ک م
U:4152
(Release ID: 2085327)
Visitor Counter : 17