کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی بی سی نے دیوالیہ پن کے حل کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے چھ بار ترامیم کی ہے، اس مقصد کے لیے آئی بی بی آئی کے ذریعے ضابطوں میں100 سے زائد ترامیم کی گئیں
Posted On:
17 DEC 2024 3:27PM by PIB Delhi
دیوالیہ پن کے حل کے عمل کو مضبوط بنانے اور دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن کوڈ، 2016 (آئی بی سی) کی دفعات کے مناسب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے آئی بی سی میں چھ ترامیم کی ہیں۔ مزید برآں،دیوالیہ پن سے نمٹنے سے متعلق بھارتی بورڈ(آئی بی بی آئی) نے آئی بی سی کے آغاز سے لے کر اب تک ضوابط میں100 سے زیادہ ترامیم کی ہیں جوعمل کو ہموار کرنے اور کارپوریٹ قرض دہندہ کے اثاثوں کی قیمت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مارکیٹ کی ضروریات پر مبنی ہے۔
آئی بی سی فنانشل سروس پرووائیڈرز (ایف ایس پیز) کے علاوہ کارپوریٹ افراد کی تنظیم نو، دیوالیہ پن کے حل اور لیکویڈیشن کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ تاہم، آئی بی سی کا سیکشن227 مرکزی حکومت کو دیوالیہ پن اور لیکویڈیشن کی کارروائی کے لئےایف ایس پیزکونوٹیفائ کرنے اورایف ایس پیز کو زمرہ جاتی بنانے کے قابل بناتا ہے۔
اس کے مطابق، 18 نومبر 2019 کی نوٹیفکیشن کے ذریعے مرکزی حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ساتھ مشاورت سے مطلع کیاہے کہ نان بینکنگ فائنانس کمپنیوں(جن میں ہاؤسنگ فائنانس کمپنیاں شامل ہیں) کے اثاثوں کے حجم کے ساتھ دیوالیہ پن کے حل اور لیکویڈیشن کی کارروائی500 کروڑروپےیا اس سے زیادہ کو آخری آڈٹ شدہ بیلنس شیٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن سے متعلقہ ضابطے کی دفعات (فائنانشل سروس پرووائیڈرز کی دیوالیہ پن اور لیکویڈیشن پروسیڈنگز اور ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کے لیے درخواست) رولز2019کے مطابق کیا جائے گا۔
کارپوریٹ امور کی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی ہے۔
********
( ش ح ۔ م م ع ۔ م ا )
UNO: 4158
(Release ID: 2085301)
Visitor Counter : 18