امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساحلی  پولیس کی تربیت

Posted On: 17 DEC 2024 2:54PM by PIB Delhi

ساحلی پولیس کی تربیت، صلاحیت سازی اور جدید کاری کے لیے حکومت کی جانب سے کئے  گئے اقدامات درج ذیل ہیں۔

(i) حکومت ہند نے ضلع دیو بھومی دوارکا، گجرات میں نیشنل اکیڈمی آف کوسٹل پولیسنگ (این اے سی پی) قائم کی ہے۔ اب تک، ساحلی پولیس/ کسٹم/ بی ایس ایف/ سی آئی ایس ایف کے 1,725 ​​اہلکاروں کو مختلف کورسز میں تربیت دی گئی ہے۔

 

(ii) ساحلی پولیس کے اہلکاروں کو کوسٹ گارڈ ٹریننگ سنٹر، کوچی اور تمام ساحلی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں بھی تربیت دی جاتی ہے۔ اب تک 13,879 ساحلی  پولیس اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

 

(iii) آئی سی جی ساحلی پولیس کے ساتھ مشترکہ  طور پر ساحلی گشت  (جے سی پی ) کرتا ہے۔ اگست 2020 میں جے سی پی کے آغاز کے بعد سے کل 3,374 جے سی پی کارروائیاں انجام دی گئیں اور 8,122 اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔

 

(iv) ساحلی سلامتی سے متعلق مشق ‘ساگر کوچ’  اور ساحلی  سیکورٹی ڈرل‘ سجگ’ آئی سی جی  کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں،  جس میں ساحلی پولیس حصہ لیتی ہے۔ ان مشقوں اور ڈرل  کا مقصد ایجنسیوں کے درمیان تال میل  کو بڑھانا اور ساحلی  سلامتی سے متعلق طریقہ کار کو  مضبوط کرنا ہے ۔

 

 (v) ساحلی پولیس کے عملے کو ہندوستانی بحریہ نے بحریہ کےادارے  میں سمندر سے متعلق  خصوصی شعبوں جیسے کہ سی مین شپ، نیویگیشن اور بوٹ ہینڈلنگ میں تربیت دی ہے۔ 3000 سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے۔

 

(vi) حکومت ہند نے سمندر سے پیدا ہونے والے خطرات  سے نمٹنے کی خاطر  ساحلی علاقوں کی سلامتی  کو مضبوط بنانے کے لیے ساحلی  سیکیورٹی اسکیم (سی ایس ایس ) فیز I اور II لاگو کیا ہے جس کے تحت 204 ساحلی پولیس اسٹیشنوں میں کام کاج شروع کیا گیا ہے۔   اس کے علاوہ ساحلی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 204 کشتیاں، 37 جیٹیز، 284 فور وہیلر، 554 دو پہیہ گاڑیاں، 97 چیک پوسٹیں، 58 آؤٹ پوسٹس، 30 بیرکس  فراہم کی گئی ہیں۔ مزید برآں، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 6 میرین پولیس آپریشن سینٹر (ایم پی او سی) تعمیر کیے گئے ہیں۔

 

(vii) پولیس فورسز کی جدید کاری ایک مستقل  اور مسلسل عمل ہے۔ اگرچہ آئین کے ساتویں فہرست  کے مطابق  ‘پولیس’  اور ‘عوامی نظم ونسق’ سرکاری معاملات ہیں۔   لیکن ریاستوں کی اپنی پولیس فورسز کو لیس اور جدید بنانے کی کوششوں کو  ‘‘پولیس کی جدید کاری کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد’’  کی اسکیم کے تحت پورا کیا گیا ہے۔ ’’

 

اس اسکیم کے تحت، تمام ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کو ہتھیاروں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات، مواصلات، تربیت وغیرہ کے لیے مرکز سے  مدد فراہم کی جاتی ہے۔

 

مذکورہ اسکیم کے تحت گزشتہ 2 سالوں اور موجودہ مالی سال کے دوران 9 ساحلی ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 63.35 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 

یہ بات داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

 

******

ش ح  ۔  ا ع خ۔ ا ک م

U:4150


(Release ID: 2085284) Visitor Counter : 18


Read this release in: Tamil , English , Hindi