سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان کے لیے ضلعی سطح کے موسمیاتی خطرے کی تشخیص: سیلاب اور خشک سالی کے خطرات کا نقشہ جاری
Posted On:
17 DEC 2024 1:30PM by PIB Delhi
رپورٹ بعنوان ’’انڈیا کے ضلع سطح پر موسمیاتی خطرے کا تجزیہ: آئی پی سی سی فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے سیلاب اور خشک سالی کے خطرات کی نقشہ سازی ‘‘جس میں بھارت کے 698 اضلاع میں سیلاب اور خشک سالی کے خطرات کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے، 13 دسمبر 2024 کو آئی آئی ٹی دہلی میں جاری کی گئی۔
یہ رپورٹ، جو بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مندی، بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوہاٹی، اور سی ایس ٹی ای پی بنگلور کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور جو محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کی حمایت سے سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن(ایس ڈی سی ) کے تعاون سے مکمل کی گئی ہے، ضلع سطح پر سیلاب اور خشک سالی کے خطرات، نمائش اور کمزوری کے نقشے فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے بھارت کے لیے جامع سیلاب اور خشک سالی کے خطرات کے نقشے تیار کیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے ساتھ صارف کے لئے تفصیلی رہنما خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں ۔
یہ رپورٹ ہر بھارتی ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ضلع سطح پر سیلاب اور خشک سالی کے خطرات، نمائش، کمزوری اور خطرات کے نقشے پر مشتمل ہے ، جو ریاستی موسمیاتی تبدیلی کے سیلز اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے تاکہ ان کی موافقت کے منصوبوں کے لیے خطرے کے تجزیے کی بنیاد پر اقدامات کیے جا سکیں۔
ڈاکٹر انیتا گپتا، جو محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) میں سی ای ایس ٹی ڈویژن کی سربراہ ہیں، نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ڈی ایس ٹی کی پہل کی قیادت کی۔ نئی دہلی میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی ایس ٹی دو بڑے قومی مشنوں کو چلاتا ہے۔ قومی مشن برائے پائیدار ہمالیائی ماحولیاتی نظام(این ایم ایس ایچ ای) اور قومی مشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے لیے اسٹریٹیجک علم(این ایم ایس کے سی سی) ، ایسی ریاستوں کی شناخت کرنے کے لیے پرعزم ہے جن کے پاس زیادہ خطرے والے پروفائل ہیں اور ان کے ساتھ مل کر موافقت کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کام کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ یہ عمل خطرے کے تجزیے کو قابل عمل راستوں میں تبدیل کرنے، پائیدار فریم ورک بنانے اور مقامی کمیونٹیوں کو حساس بنانے پر مرکوز ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے لیے سب سے زیادہ متاثر ہونےوالی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کمیونٹیوں کو خود مختار بنانے کے لیے آگاہی کی مہموں کا ایک سلسلہ منصوبہ بندی کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ممکنہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔
موسمیاتی لچکدار ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی (ڈی آر آر ) ، جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی کی موافقت(سی سی اے) اور تیز ردعمل(آرآر) سے متعلق سینئر ریجنل ایڈوائزر جناب پیئر-ایوئس پٹیلاؤڈ ، سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون، سوئٹزرلینڈ کا سفارت خانہ، نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے تیز ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ نے ضلع سطح پر خطرے کے نقشے کی تیاری کی ہے تاکہ پالیسی سازوں، لوگوں اور مقامی اداروں جیسے میونسپلٹیوں کے درمیان بات چیت شروع کی جا سکے تاکہ کمزوری اور نمائش کی شناخت کی جا سکے، ساتھ ہی ساتھ خطرات کو بھی سمجھا جا سکے۔
رپورٹ کا سیلاب کے خطرے کا تجزیہ، جو سیلاب کے خطرات، نمائش اور کمزوری کے مربوط ڈیٹا پر مبنی ہے، نے یہ اجاگر کیا کہ موازنہ کے اعتبار سے اکیاون اضلاع بہت زیادہ سیلاب کے خطرے کی زمرے میں آتے ہیں، اور مزید 118 اضلاع اعلیٰ سیلاب کے خطرے کی زمرے میں شامل ہیں۔ بہت زیادہ یا اعلیٰ سیلاب کے خطرے والے کیٹیگری میں شامل تقریباً 85فیصد اضلاع آسام، بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، گجرات، اوڈیشہ اور جموں و کشمیر میں واقع ہیں۔
خشک سالی کے خطرے کا تجزیہ بھارت کے اضلاع میں خشک سالی کے خطرے میں فرق کو ظاہر کرتا ہے۔ موازنہ کے اعتبار سے، اکانوے اضلاع بہت زیادہ خشک سالی کے خطرے کے زمرے میں آتے ہیں اور مزید 188 اضلاع اعلیٰ خشک سالی کے خطرے کی زمرے میں شامل ہیں۔بہت زیادہ یا اعلیٰ خشک سالی کے خطرے والے زمرے میں شامل 85فیصد سے زائد اضلاع بہار، آسام، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، اتر پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، کرناٹک، تمل نادو، چھتیس گڑھ، کیرالہ، اترکھنڈ اور ہریانہ میں واقع ہیں۔
سیلاب اور خشک سالی کے دوگنا خطرے کا تجزیہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ سب سے زیادہ سیلاب کے خطرے والے 50 اضلاع اور سب سے زیادہ خشک سالی کے خطرے والے 50 اضلاع میں سے 11 اضلاع ایسے ہیں جو دونوں سیلاب اور خشک سالی کےبہت زیادہ خطرے میں ہیں۔ ان اضلاع میں پٹنہ (بہار)، الاپوزا (کیرالہ)، چارائیڈیؤ، ڈبروگڑھ، سیبساگر، ساؤتھ سلمارا مانکچار اور گولاگرھ (آسام)، کندراپارا (اوڈیشہ)، اور مرشدآباد، نادیہ اور اتر دیناجپور (مغربی بنگال) شامل ہیں۔

پروفیسر لکشمی دھر بہیرا، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی مندی؛ پروفیسر دیویندر جالیہل، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی گوہا ٹی؛ پروفیسر این ایچ رویندرناتھ، آئی آئی ایس سی، بنگلور؛ ڈاکٹر کلاچند سین، سابقہ ڈائریکٹر واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالیائی جیالوجی؛ پروفیسر انامیکا بورا، آئی آئی ٹی گوہاٹی؛ ڈاکٹر شامیاسری داسگپت، آئی آئی ٹی مندی؛ ڈاکٹر اندو کے مرتی، سی ایس ٹی ای پی، بنگلور؛ ڈاکٹر سشیلا نیگی، ڈی ایس ٹی اور محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی، ریاستی موسمیاتی سیل اور دیگر متعلقہ فریقوں کے اہلکار اس تقریب میں موجود تھے۔
***********
) ش ح – ا ک - س ع س )
U.No. 4140
(Release ID: 2085261)
Visitor Counter : 62