امور داخلہ کی وزارت
ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع میں پولیس اسٹیشنوں کے لیے امداد
Posted On:
17 DEC 2024 2:49PM by PIB Delhi
بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کے خطرے سے مکمل طور پر نمٹنے کے لیے، حکومت ہند نے 2015 میں 'ایل ڈبلیو ای سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی اور ایکشن پلان' کو منظوری دی۔ یہ پالیسی کثیر رخی طویل مدتی حکمت عملی پر مبنی ہے جس میں سلامتی سے متعلق اقدامات، ترقیاتی اقدامات اور مقامی لوگوں کے حقوق اور اختیارات کو یقینی بنانا وغیرہ شامل ہیں۔
سیکورٹی کے محاذ پر، حکومت ہند ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ریاستوں کو سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز بٹالینز، ٹریننگ، ریاستی پولیس فورسز کی مضبوطی کے لیے فنڈز، ساز و سامان اور اسلحہ، خفیہ معلومات دستیاب کرانا ، قلعہ بند پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر وغیرہ کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہے۔
بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے لئے بنیادی ڈھانچے سے متعلق خصوصی اسکیم کے تحت حکومت ہند کی طرف سے درج ذیل کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے:
- اسپیشل فورسز کی مضبوطی،
- خصوصی انٹیلی جنس شعبوں کو مضبوط کرنا
- ضلع پولیس کی مضبوطی،
- قلعہ بند پولیس اسٹیشنز (ایف پی ایس ) کی تعمیر۔
اضلاع کی پولیس اور قلعہ بند پولیس اسٹیشن کے لیے ریاستوں کی مدد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- گزشتہ 05 سالوں کے دوران ضلع پولیس کے لیے کاموں کی خاطر 363.26 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
- اسکیم کے تحت 2017-18سے اب تک759.51 کروڑ روپے مالیت کے 302 قلعہ بند پولیس سٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے۔
- خصوصی انفراسٹرکچر اسکیم کو 60 (مرکزی) : 40 (ریاستی) کی بنیاد پر فنڈ شیئرنگ کی بنیاد پر لاگو کیا جاتا ہے۔
یہ بات داخل امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
******
ش ح ۔ ا ع خ۔ ا ک م
U:4147
(Release ID: 2085243)
Visitor Counter : 17