سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: خواجہ سراؤں کی بہبود
Posted On:
17 DEC 2024 1:47PM by PIB Delhi
مردم شماری 2011سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ،دیگر کی مجموعی آبادی 4.87 لاکھ ہے۔ دیگر کے زمرے میں نہ صرف 'خواجہ سرا' شامل ہیں بلکہ وہ بھی افراد شامل ہیں جو اپنی جنس کو 'دیگر' کے زمرے میں ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ (ڈی او ایس جے ای)مارجنلائزڈ(حاشیہ پر پڑے ) افراد کے لیے ذریعہ معاش اور کاروبار کے لیے معاونت(ایس ایم آئی ایل ای) اسکیم نافذ کر رہی ہے جس کی ایک ذیلی اسکیم یعنی خواجہ سراؤں کے فلاح و بہبود کے لیے جامع بحالی کے لئے مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے ۔ یہ اسکیم کئی جامع اقدامات پر مشتمل ہے جن کی توجہ خاص طور پر بحالی، طبی سہولتوں کی فراہمی، مشاورت، ہنر کی ترقی، اقتصادی روابط وغیرہ پر مرکوز ہے۔
گزشتہ تین سالوں کے دوران، 990 غریب خواجہ سراؤں کو گریما گرہوں، خواجہ سرا افراد کے لیے پناہ گاہوں کے ذریعے بحال کیا گیا اور 725 افراد کو ہنر کی ترقی کی تربیت دی گئی۔ 24,015 خواجہ سرا افراد کو قومی پورٹل برائے خواجہ سرا افراد کے ذریعے شناختی سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے۔ خواجہ سرا فلاحی بورڈز 19 ریاستوں/یونین ٹریٹریز میں قائم کیے گئے ہیں۔ خواجہ سرا افراد کی سیکیورٹی کے لیے 12 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خواجہ سرا تحفظ سیل قائم کیے گئے ہیں۔
12 خواجہ سرا تحفظ سیلز 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے تحت قائم کیے گئے ہیں تاکہ خواجہ سرا افراد کے خلاف جرائم کے معاملات کی نگرانی کی جا سکے اور ان جرائم کے بروقت اندراج، تفتیش اور مقدمہ چلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ اپنی خود مختار تنظیم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس(این آئی ایس ڈی) کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے لیے باقاعدہ آگاہی پیدا کرنے اور حساسیت بڑھانے کے سیشنز فراہم کرتا ہے۔ اب تک 85 آگاہی، صلاحیت کی تعمیر اور حساسیت بڑھانے کے پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں اور 4,269 پولیس افسران کو پولیس اکیڈمیز/پولیس کالجوں/ایجنسیوں وغیرہ کے تعاون سے تربیت دی گئی ہے۔
محکمہ نے غریب خواجہ سرا افراد کے لئے 15 ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تمل نادو، اتر پردیش، مغربی بنگال (2) اور مہاراشٹر (3) میں 18 گریما گرہ ، شیلٹڑ ہومس قائم کئے ہیں ۔ گریما گرہ کا بنیادی مقصد خواجہ سرا افراد کو پناہ گاہ فراہم کرنا ہے، جن میں خوراک، طبی دیکھ بھال اور تفریحی جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ خواجہ سرا افراد کی صلاحیت سازی/ہنر کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرے گا۔ خواجہ سرا افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور محکمہ کی جانب سے کیے جانے والے اہم فلاحی کام اور ان کے نتائج ضمیمہ میں دیے گئے ہیں۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت، جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***************
) ش ح – ا ک- س ع س )
U.No. 4139
(Release ID: 2085193)
Visitor Counter : 14