قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی ، انڈیا کی قائم مقام چیئرپرسن محترمہ وجیہ بھارتی سیانی نے پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلبا کے لیے 4 ہفتوں کے ونٹر انٹرنشپ پروگرام-2024 کا افتتاح کیا


انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں حصہ ڈالیں جس میں سب کو حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی حاصل ہو اور کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے

سکریٹری جنرل ، جناب بھرت لال نے انٹرنز سے کہا کہ وہ سماجی مسائل کے تئیں حساسیت پیدا کرنے اور ہمدردی کے ساتھ ان کا جواب دینے کے لیے اس موقع کا بہترین استعمال کریں

ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے مختلف تعلیمی شعبوں سے ایک ہزارسے زائد درخواست دہندگان میں سے 80 طلباء کا انتخاب کیا گیا

Posted On: 17 DEC 2024 12:53PM by PIB Delhi

نشنل  ہوامن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے پوسٹ گریجویٹ سطح کے طلباء کے لئے 4 ہفتوں کی انفر ادی  سرمائی انٹرنشپ-2024 کا آغاز کیا۔ جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے مختلف تعلیمی شعبوں کے 80 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ انھیں ایک ہزار سے زائد درخواست دہندگان میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

۱.jpg

انٹرن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے، محترمہ وجیا بھارتی سیانی، قائم مقام چیئرپرسن،این ایچ آر سی، انڈیا نے تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں انسانی حقوق کے مستقبل کی تشکیل میں اپنے کردار پر غور کریں۔ انہوں نے ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کرنے حوصلہ افزائی کی جس میں سب کو حقوق اور مواقع تک یکساں رسائی حاصل ہو اور کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔ عالمی لیڈر بننے کے ہندوستان کے راستے پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سفر صرف اقتصادی ترقی کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ انصاف، شمولیت اور ہمدردی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے بارے میں بھی ہے۔

۲۲.jpg

اپنے خطاب میں ، این ایچ آر سی ، انڈیا کے سکریٹری جنرل ، جناب بھرت لال نے انٹرنز کو اس باوقار انٹرن شپ پروگرام کے لیے ان کے انتخاب پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اورکہا کہ وہ اس موقع کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے اور سماجی مسائل کے تئیں حساسیت پیدا کرنے اور ہمدردی کے ساتھ ان کا جواب دینے کے لیے استعمال کریں ۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے آئین میں درج مساوات ، انصاف ، آزادی اور بھائی چارے کی بنیادی اقدار کو اپنائیں اور معاشرے میں ہر فرد کے انسانی حقوق کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کریں  ۔

۳۳۳.jpg

این ایچ آر سی کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیویندر کے نیم نے سرمائی انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کمیشن کے کام کاج اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انٹرایکٹو سیشن اور مختلف دیگر سرگرمیاں بشمول گروپ ریسرچ پروجیکٹس ، کتابی جائزے وغیرہ  کا مقصد انٹرن شپ کے دوران تربیت حاصل کرنے والوںکو انسانی حقوق اور متعلقہ چیلنجز کی جامع تفہیم فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا حل تلاش کیاجا سکے، اور مقصد کے لیے گہری وابستگی کو فروغ دیا جا سکے ۔

۴۴۴.jpg

انٹرن شپ کے دوران ، طلباء کو نہ صرف موضوع کے ماہرین کے ذریعہ انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا بلکہ مختلف اداروں کے کام کاج اور زمینی حقائق کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مختلف طبقات کے انسانی حقوق کے تحفظ کے تقاضوں کے لیے فیلڈ وزٹ کے لیے بھی لے جایا جائے گا ۔ انٹرن شپ مکمل کرنے والے انٹرنز کو Rs.12,000/- کا وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل وریندر سنگھ نے شکریہ ادا کیا ۔

۶۶.jpg

*********

ش ح۔ش آ۔ ع ر۔

U NO:4134


(Release ID: 2085157) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil