ٹیکسٹائلز کی وزارت
مِلک ویڈ سے تیارہونے والا ریشہ ہمہ گیری کے معاملے میں سرفہرست ثابت ہوا ہے اور کپڑے کی صنعت کی وزارت ہمہ گیری اور نئے نئے گوشوں کی تلاش و جستجو کےساتھ ہم آہنگی قائم کرکے آگے بڑھ رہی ہے: گری راج سنگھ
گری راج سنگھ نے جاپانی برانڈیونکلو کو پی ایم کے میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اور ایپرل(پی ایم متر) پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
ہندوستان کے ٹیکسٹائل کی ترقی کا ہدف 2030 تک 350 ارب امریکی ڈالرکے مارکیٹ حجم اور100 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات مشتمل ہے
Posted On:
17 DEC 2024 11:34AM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے وزیر نے انویسٹ انڈیا کے ذریعہ یونکلو کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں ہندوستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا۔ یہ میٹنگ عزت مآب وزیر اعظم کے ساتھ یونکلو کی پہلے کی بات چیت کے بعد ہوئی ہے، جس میں کپاس کی پیداواری صلاحیتوں، پیداواریت اور معیار کو بڑھانے کے لیے ہندوستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرنے میں ان کی گہری دلچسپی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ یونیکلو کے وژن اور عالمی سطح پر مسابقتی اور پائیدار ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے ہندوستان کے ہدف کے درمیان ہم آہنگی کی نشاندہی کرتی ہے۔
ملک بھر میں 15 اسٹورز اور 31 مارچ 2024 تک 814 کروڑ روپے کی خردہ آمدنی کے ساتھ،یونکلو نے 30فیصد کی مضبوط شرح نمو کا مظاہرہ کیا ہے، جو ہندوستان میں خردہ اور ٹیکسٹائلس کے ماحولیاتی نظام میں نمایاں طور پر حصہ ڈال رہا ہے۔ ان کے آپریشنز، بشمول 6 فیبرک ملوں اور 9 وینڈرز سے سورس کی گئی 18 سوئنگ فیکٹریوں کے ساتھ اشتراک سمیت ، ٹیکسٹائل میں معیار اور جدت کے لیے ان کے عزم کو واضح کرتے ہیں۔
یونکلو نے ہندوستان کے اندر کپاس کی پیداواری صلاحیتوں، پیداواریت اور معیار کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 11.9 ملین ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر کاشت کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے کپاس پیدا کرنے والے ملک کے طور پر، ، ہندوستان ایسے اقدامات کے لیے ایک مثالی منظر نامہ فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان پہلے ہی اکولا میں معیاری بیج استعمال کر رہا ہے جہاں پیداواری سطح 1,500 کلوگرام فی ہیکٹر تک ہے۔ کمپنی کا پائلٹ پروجیکٹ بھی اسی طرح کے خطوط پر کام کر رہا ہے، جہاں پیداواری اور معیار کی سطح 1,000 کلوگرام فی ہیکٹر تک پہنچ رہی ہے۔ وزارت اس اقدام کو آگے بڑھانے کی غرض سے زمین کے لیے یونکلو کی درخواست کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو کہ ہندوستان کو اعلیٰ معیار کی کپاس کی سورسنگ کا عالمی مرکز بنانے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
2030 تک 350 ارب امریکی ڈالر کی مارکیٹ حجم اور100 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات تک پہنچنے کے لیے ہندوستان کے ٹیکسٹائل کی ترقی کے اہداف کے مطابق، وزارت نے یونیکلو کو وزیر اعظم کے میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈایپرل (پی ایم متر) پارکوں میں سرمایہ کاری کےلئے مدعو کیا ہے۔ یہ پارکس ایک بلڈ ٹو سوٹ ماڈل کے ساتھ کارکردگی کے لیے تیار ماحولیاتی نظام فراہم کرتے ہیں، جو پائیدار اور موثر آپریشنز کی خواہشمند کمپنیوں کے لیے ہموار انضمام کو یقینی بناتے ہیں۔
فروری میں منعقد ہونے والے ‘‘بھارت ٹیکس’’ گلوبل ٹیکسٹائل ایکسپو میں یونکلو کی شرکت ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدت، پائیداری اور ٹریس ایبلٹی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو مزید نمایاں کرے گی۔ پائیدار اور پروڈکٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے طریقوں پر عالمی توجہ کے ساتھ، وزارت نے یونکلو کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اس اہم شعبے میں ہندوستان کے اپنے اقدامات کے مطابق، نئے قدرتی ریشوں میں، بشمول مِلک ویڈ ریشوں میں اپنی تحقیق اور ترقی کی کوششوں کو وسعت دے ۔
وزارت کو یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہندوستان کی ابتدا سے آخر تک ٹیکسٹائل ویلیو چین کو مضبوط کرے گی، خواتین کی زیر قیادت معیشت کو مستحکم اور عالمی ٹیکسٹائل لیڈر کے طور پر ہندوستان کے مقام کو بلند کرے گی۔
********
ش ح۔ ف ا ۔ف ر
(U: 4130)
(Release ID: 2085129)
Visitor Counter : 25