زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں شراکت داروں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی


کسانوں کے ساتھ ساتھ زرعی تاجروں، زراعت سے متعلق مختلف تنظیموں،زرعی پیداوار کی ایسوسی ایشن اور دیگرشراکت داروں نے مختلف تجاویز  پیش کی

موصولہ تجاویز کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور بعد میں وزیر خزانہ کو پیش کیا جائے گا: جناب چوہان

ہم زراعت کے شعبے سے متعلق تمام شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے: شری شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 16 DEC 2024 6:43PM by PIB Delhi

مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں شراکت داروں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی۔ اس میٹنگ کے دوران کسانوں کے ساتھ ساتھ زرعی تاجروں، زراعت سے متعلق مختلف تنظیموں، زرعی پیداوا رکی ایسوسی ایشن اور دیگر شراکت داروں نے مختلف اہم تجاویز پیش کیں۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہم موصولہ تمام تجاویز کا بغور جائزہ لیں گے اور وزیر خزانہ کو مطلع کریں گے اور جناب چوہان نے مزید کہا کہ ہم زراعت کے شعبے سے متعلق تمام شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FR6X.jpg

میٹنگ میں مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے یہ بھی کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت بھی اندرونی طور پر باریک بینی سے مطالعہ کر رہی ہے تاکہ بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز جلد ہی وزارت خزانہ کو پیش کر سکیں۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ مختلف پرانی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آج کسانوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ ساتھ مختلف شراکت داروں کی طرف سے  پیش کردہ تجاویز اہم ہیں کیونکہ یہ لوگ کھیت میں کام کرتے ہوئے تجربہ حاصل کرتے ہیں، جو کاشتکاری کے فائدے کے لیے مفید ہے۔ زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن، زرعی پیداوار کے برآمد کنندگان کے لیے سہولیات میں اضافہ، زرعی تحقیق کو وسعت دینے، زرعی سامان کی قیمت اور معیار کو کنٹرول کرنے، کسانوں کو نقصان سے بچانے کو یقینی بنانے وغیرہ کے حوالے سے ان لوگوں سے بہت سی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SS92.jpg

مرکزی وزیر زراعت جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ذریعہ تیار کردہ فصلوں کی 109 نئی اقسام کو ملک کے نام وقف کیا۔ کسانوں کی مزید مدد کے لیےحکومت نئے آئیڈیاز، کسان پنچایت کا انعقاد جیسے متبادل کی تلاش کررہی ہے ،جسے مدھیہ پردیش میں جناب چوہان کے وزیر اعلیٰ کے دور میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GFZE.jpg

اس میٹنگ میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی، وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ، آئی سی اے آر اور مختلف تنظیموں کے عہدیداروں سمیت نابارڈ، سی آئی آئی، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس، ایسوچیم، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور سویا بین پروسیسرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YJXF.jpg

*********

 

UR-4125

(ش ح۔ ش م۔اش ق)


(Release ID: 2085089) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil