امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور باہمی امداد جناب امت شاہ نے چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےرائے پورمیں ایک میٹنگ کی صدارت کی
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام فورسز اور ایجنسیز سے مارچ 2026 تک بائیں بازو کی انتہا پسندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششں کریں
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت مارچ 2026 تک نکسل ازم کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے
ہماری سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ایک سال میں نکسلیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے
سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی ، بی ایس ایف ، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈی آر جی مل کر ایک سال میں ایک بہت بڑے ہدف کی طرف بڑھے ہیں اور یقینی طور پر مارچ 2026 سے قبل ہم نکسل ازم کو ختم کرنے کا ہدف حاصل کر لیں گے
اس سے قبل آج مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بیجاپور میں سیکورٹی فورسز کے گنڈم فارورڈ آپریٹنگ بیس کا دورہ کیا اور فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
جناب امت شاہ نے جوانوں کو 2024 میں نکسل ازم کے خلاف ان کی بے مثال کامیابی پر مبارکباد دی اور اسی جوش کے ساتھ نکسل ازم کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دی
Posted On:
16 DEC 2024 10:58PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی جناب امت شاہ نے آج رائے پور میں چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی جناب وشنو دیو سائی ، نائب وزیر اعلی جناب وجے شرما ، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن ، چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی ۔
جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے تمام افواج اور ایجنسیزسے کہا کہ وہ مارچ 2026 تک ایل ڈبلیو ای کے مکمل خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششں کریں ۔
میٹنگ کے بعد اپنے اختتامی کلمات میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے نکسل ازم کے خلاف جنگ میں بہت اچھی طرح سے اور مربوط انداز میں کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میں نکسلیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہمیں مارچ 2026 سے قبلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اس کوشش میں بہت اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی ، بی ایس ایف ، چھتیس گڑھ پولیس اور ڈی آر جی مل کر ایک سال میں ایک بہت بڑے ہدف کی طرف بڑھے ہیں اور ہم مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو یقینی طور پر ختم کر نے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
اس سے قبل آج مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بیجاپور میں سیکورٹی فورسز کے گنڈم فارورڈ آپریٹنگ بیس کا دورہ کیا اور فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ جناب امت شاہ نے 2024 میں نکسلزم کے خلاف بے مثال کامیابی پرجوانوں کو مبارکباد دی اور انہیں نکسلزم کے خلاف لڑائی کو اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی ترغیب دی، تاکہ مارچ 2026 تک ملک کو اس مسئلہ سے مکمل طور پر آزاد کیا جاسکے۔
****
ش ح۔ش آ۔ ع ر۔
U NO:4120
(Release ID: 2085088)
Visitor Counter : 50