ریلوے کی وزارت
گتی شکتی وشو ودیالیہ اور بھارتی بحریہ نے نقل و حمل سے متعلق تعلیم، تحقیق اور تربیت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
نقل و حمل کی مہارت کو بڑھانے، ایگزیکٹو ٹریننگ اور قومی ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
یہ معاہدہ آتم نربھر بھارت اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہوگی
بھارتی بحریہ نے نقل و حمل کے جدید حل کے لیے گتی شکتی وشو ودیالیہ کی مہارت کا فائدہ اٹھایا
Posted On:
16 DEC 2024 6:44PM by PIB Delhi
گتی شکتی وشوودیالیہ، وادودرا نے آج نئی دلی میں بھارتی بحریہ کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ کا مقصد بھارتی بحریہ کے لیے نقل و حمل سے متعلق تعلیم، تحقیق اور تربیت کو بڑھانا ہے۔
اس معاہدہ پر وائس ایڈمرل دیپک کپور (کنٹرولر آف لاجسٹکس، بھارتی بحریہ) اور پروفیسر منوج چودھری (وائس چانسلر، گتی شکتی وشویدیالیہ) نے دستخط کیے۔یہ معاہدہ بھارتی بحریہ کی لاجسٹکس صلاحیتوں اور آپریشنل کارکردگی کو مزید مستحکم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ تعاون بھارتی بحریہ کے نقل و حمل کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، اور اس کی توجہ سپلائی چین کے انتظام، کثیر جہتی نقل و حمل، اور لاجسٹکس میں پائیداری پر ہے۔ یہ قومی ترقیاتی اقدامات جیسے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان 2021 اور نیشنل لاجسٹکس پالیسی 2022 کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہے۔
یہ مفاہمت نامہ ماہرین کے تبادلے اور کیس اسٹڈیز کی سہولت فراہم کرتا ہے، جن میں اے آئی ایپلیکیشنز، پیش گوئی کے تجزیات، اور بلاک چین ٹیکنالوجی شامل ہیں تاکہ نقل و حمل کے طریقوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایک مخصوص تعداد میں بھارتی بحریہ کے افسران کو گتی شکتی وشوودیالیہ (جی ایس وی) میں تعلیمی ڈگری حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا، ساتھ ہی ان کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز بھی دستیاب ہوں گے۔
بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے ساتھ اپنی موجودہ شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، گتی شکتی وشوودیالیہ اب تینوں دفاعی خدمات کی تعلیم اور تحقیق کی ضروریات کو پورا کررہا ہے۔ یونیورسٹی کی مرکزی توجہ نقل و حمل اور لاجسٹکس پر ہے، جو اسے اس اہم شعبے میں ہنر کی ترقی اور جدت کے لحاظ سے سر فہرست بناتا ہے۔
وائس ایڈمرل دیپک کپور نے زور دیا کہ یہ تعاون بحریہ کو جدید لاجسٹک صلاحیتوں اور عملی بصیرت سے طاقتور بنائے گا، جبکہ گتی شکتی وشوودیالیہ کو بحریہ کی آپریشنل مہارت سے فائدہ ہوگا۔ پروفیسر منوج چودھری نے فورسز کی تیز نقل و حرکت میں موثر لاجسٹکس کے کردار پر روشنی ڈالی اور یونیورسٹی کی جدت اور تعاون کے ذریعے اپنی قومی ذمے داری کو پورا کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔
گتی شکتی وشوودیالیہ ، جو 2022 میں وزارت ریلوے کے تحت ایک مرکزی یونیورسٹی کے طور پر قائم کیا گیا تھا، لاجسٹکس اور نقل و حمل کے شعبوں میں عالمی معیار کے ہنر تخلیق کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس کے پہلے چانسلر، جناب اشونی ویشنو، جو کہ مرکزی وزیر برائے ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس و آئی ٹی ہیں، کے تحت یہ ادارہ بھارت کے لاجسٹکس کے چیلنجز کو حل کرنے میں سرکردہ کردار ادا کر رہا ہے۔
ریئر ایڈمرل راجت کپور اور وزارت ریلوے، بھارتی بحریہ، اور گتی شکتی وشوودیالیہ کے سینئر افسران دستخط کی تقریب میں موجود تھے، جو بھارت کی دفاعی اور لاجسٹکس صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم کی علامت ہے۔
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:4113 )
(Release ID: 2085016)
Visitor Counter : 27