اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

 پی ایم جے وی کے کے تحت تخلیق کردہ اثاثوں کی جیو ٹیگنگ اور منصوبے کی اہم خصوصیات کی معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل ایپ " پی ایم جے وی کے بھوون" تیار کی گئی ہے تاکہ پی ایم جے وی کے کے تحت منصوبوں کے بہتر نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے

Posted On: 16 DEC 2024 6:43PM by PIB Delhi

پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے)، جو ایک مرکزی معاونت والی اسکیم ہے، پہلے کثیر شعبوں کی ترقی سے متعلق پروگرام  (ایم ایس ڈی پی)کے طور پر عمل میں آیا تھا، جسے مئی 2018 سے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کی نئی شکل میں نافذ کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم ملک کے 1300 منتخب بلاکس، شہروں اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں لاگو کی گئی تھی۔

اب اس اسکیم کو مالی سال 23-2022 سے نظرثانی کیا گیا ہے، جس کے تحت یہ اسکیم ملک کے تمام اضلاع میں نافذ کی جائے گی، بشرطیکہ پی ایم جے وی کے کے تحت منصوبے ایسے مقامات پر تجویز کیے جائیں جہاں اقلیتی آبادی 15 کلومیٹر کے دائرے میں 25فیصدسے زیادہ ہو۔ اس اسکیم کو 31 مارچ 2026 تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت، ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں/سی جی اوز کے ساتھ باقاعدہ جائزہ میٹنگز کے ذریعے پی ایم جے وی کے کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں/سی جی اوز کو پی ایم جے وی کے اسکیم کی ہدایات اور وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور ساتھ ہی وہ تمام ایسے منصوبوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے جو اب غیر فعال ہو چکے ہیں۔ ایک موبائل ایپ " پی ایم جے وی کے بھوون" تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے پی ایم جے وی کے کے تحت تخلیق کردہ تمام اثاثوں کی جیو ٹیگنگ کی جاتی ہے اور منصوبے کی اہم خصوصیات کو شامل کیا جاتا ہے، جن میں تعمیر/مکمل ہونے کے مختلف مراحل کی تصاویر بھی شامل ہیں تاکہ پی ایم جے وی کے کے تحت منصوبوں کے بہتر نفاذ اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 4112 )


(Release ID: 2085010) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi