وزارات ثقافت
’’میوزیم گرانٹ اسکیم‘‘
Posted On:
16 DEC 2024 4:17PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ میوزیم گرانٹ اسکیم کا کردار حسب ذیل ہے:
- مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، سوسائٹیوں، خود مختار اداروں، عوامی شعبوں ، مقامی اداروں اور ٹرسٹوں کے ذریعہ نئے میوزیم کا قیام جو علاقائی، ریاستی اور ضلع سطح پر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔
- علاقائی، ریاستی اور ضلع سطح پر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، عوامی شعبوں ، سوسائٹیز، خود مختار اداروں، مقامی اداروں اور ٹرسٹوں کے ذریعے موجودہ عجائب گھروں کو مستحکم اور جدید بنانا۔
- ملک بھر کے عجائب گھروں میں فن پاروں کا ڈیجیٹلائزیشن تاکہ ان کی تصاویر/کیٹلاگ ویب سائٹ پر دستیاب ہو سکیں اور
- میوزیم کے پیشہ ور افراد کی صلاحیت سازی ۔
گزشتہ پانچ برسوس یعنی 2024-2019 کے دوران نئے میوزیم کے قیام/موجودہ میوزیم کی ترقی کے لیے جاری کیے گئے فنڈز کے ساتھ مستفید ہونے والوں کی تعداد کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں ہیں۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران میوزیم گرانٹ اسکیم کے تحت سب سے زیادہ گرانٹ حاصل کرنے والی سرفہرست دس ریاستیں درج ذیل ہیں:
- میزورم
- مدھیہ پردیش
- آندھرا پردیش
- ناگالینڈ
- اتر پردیش
- منی پور
- تمل ناڈو
- راجستھان
- مغربی بنگال
- گجرات
******
(ش ح۔ ش م۔ش ت)
U:4085
(Release ID: 2084973)
Visitor Counter : 20