وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے پہلے جدید ترین میزائل بردار جہاز (این جی ایم وی) کی کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ، کوچی میں اسٹیل کٹنگ
Posted On:
16 DEC 2024 5:43PM by PIB Delhi
جدید ترین میزائیل بردار جہاز (این جی ایم وی) کے پہلے جہاز کی ‘اسٹیل کٹنگ’ تقریب 16 دسمبر 2024 کو کوچی کے کوچن شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں منعقد ہوئی، جس میں کمانڈر ایس پرتھیبن، وارشپ پروڈکشن سپرنٹنڈنٹ، کوچی نے شرکت کی۔
جدید ترین میزائل بردار (این جی ایم وی) کی تعمیر کے لیے چھ جہازوں کا معاہدہ مارچ 2023 میں سی ایس ایل کے ساتھ طے پایا تھا، اور ان جہازوں کی بھارتی بحریہ میں شمولیت 2027 کے بعد متوقع ہے۔
این جی ایم وی جہازوں میں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز کی تنصیب کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو بھارتی نیوی کی لڑاکا صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھائیں گے اور اسے ایک مستقبل کے لیے تیار اور لڑائی کے لیے تیار فورس میں تبدیل کریں گے۔ جہازوں کی تعمیر بھارت کی مضبوط اور جدید بحریہ کی تعمیر کے عزم کو تقویت دیتی ہے، جو ہندوستانی سمندری علاقے کے پیچیدہ ماحول میں کارروائیاں انجام دینے کے قابل ہو۔
یہ جہاز تیز رفتار ویسلز ہوں گے جن میں ہتھیاروں اور سینسرز کا ایک طاقتور مجموعہ نصب کیا جائے گا، جس میں سطح سے سطح تک میزائل سسٹم، میزائل شکن دفاعی نظام، فضائی نگرانی اور فائر کنٹرول ریڈار شامل ہیں۔ تمام اہم کردار ادا کرنے والے آلات مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں، جو ملک کی مہارت کو اجاگر کرتے ہیں اور حکومتِ ہند کے 'آتم نربھَر بھارت' کے اقدام سے ہم آہنگ ہیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:4104 )
(Release ID: 2084961)
Visitor Counter : 16