پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بایو ایندھن کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات   

Posted On: 16 DEC 2024 4:15PM by PIB Delhi

حکومت نے 2014 ء سے پیٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کو  بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں  ، جن میں  منجملہ دیگر کے ایتھنول کی پیداوار کے لیے فیڈ اسٹاک کی توسیع، ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی ) پروگرام کے تحت گنے کی بنیاد پر ایتھنول کی خریداری کے لیے زیر انتظام قیمت کا طریقہ ٔکار ، ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھنول پر جی ایس ٹی کی شرح 5 فی صد کم ، مختلف ایتھنول انٹرسٹ سبوینشن اسکیمز ( ای آئی ایس ایس )،  22-2018 ء  کے دوران گڑ کے ساتھ ساتھ اناج سے ایتھنول کی پیداوار کے لیے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز ) کی طرف سے ڈیڈیکیٹڈ ایتھنول پلانٹس (ڈی ای پیز ) وغیرہ کے ساتھ لانگ ٹرم آف ٹیک ایگریمنٹس (ایل ٹی او اے ) شامل ہیں ۔  ’’پردھان منتری جے آئی – وی اے این  (جیو ایندھن – واتا وَرن اَنوکول فصل اَوشیش نِوارَن )  یوجنا ‘‘     2019 کے نوٹفکیشن  ، جس میں 2024 ء میں ترمیم کی گئی،  کا مقصد ملک میں  لگنو سیلو لوسک بایو ماس  اور دیگر قابل تجدید فیڈ اسٹاک کا استعمال کرتے ہوئے بایو ایندھن کے جدید منصوبوں کے قیام کے لیے مربوط بایو ایتھنول پروجیکٹوں  کے لیے مالی مدد فراہم کرنا،   نقل و حمل کے مقاصد  - 2019 کےلیے   ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ساتھ  بلینڈنگ  کی غرض سے بایو ڈیزل کی خریداری کے لیے رہنما خطوط کو شائع کرنا ، جی ایس ٹی کی شرح میں 12 فیصد سے 5 فیصد تک کمی  کرنا  ،  تاکہ  بلینڈنگ پروگرام کے لیے بایو ڈیزل کی خریداری  کی جا سکے ، بایو ایندھن پر قومی پالیسی 2018 میں ترمیم کے ذریعے ڈیزل میں بایو ڈیزل کی 5 فیصد ملاوٹ کو لازمی قرار دینا ہے ۔

حکومت کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی ) پروڈیوسرز کو بایو ماس ایگریگیشن مشینری کی خریداری اور  سی بی جی  پروجیکٹوں کو سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی ) سے جوڑنے کے لیے پائپ لائن  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی خاطر    اور کمپریسڈ نیچرل گیس (ٹرانسپورٹ) اور پائپڈ نیچرل گیس میں سی بی جی (گھریلو) سی جی ڈی نیٹ ورکس کے زمرے میں   سی بی جی کی فروخت کو لازمی قرار دے کر مالی امداد فراہم کرکے  کمپریسڈ بایو گیس کی پیداوار اور استعمال کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

ایتھنول سپلائی سال 24-2023 ء   (30 ستمبر ، 2024 ء  تک)  کے دوران ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول (ای بی پی ) پروگرام نے کسانوں کو تقریباً 23100 کروڑ روپے کی تیزی سے ادائیگی میں مدد کی  ، جس سے   28400 کروڑ  روپے سے زیادہ کا غیر ملکی  زر مبادلہ    اور   43 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ خام تیل کا متبادل اور تقریباً 29 لاکھ میٹرک ٹن کی خالص سی او 2   کی  بچت ہوئی ۔

یہ  معلومات پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر  مملکت جناب سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –  ا ک -  ع ا )

U.No. 4090


(Release ID: 2084940) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil