محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گتی شکتی پورٹل کاای- شرم پورٹل کے ساتھ انضمام

Posted On: 16 DEC 2024 4:25PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ محنت و روزگار کی وزارت نے 26 اگست 2021 کو پورے ملک میں ای-شرم پورٹل (eshram.gov.in) شروع کیا تھا جس کا مقصد غیر منظم ملازمین  کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو) تیار کرنا ہے، جو آدھار سے تصدیق شدہ اور منسلک ہو۔ ای-شرم پورٹل کا مقصد غیر منظم ملازمین  کو رجسٹر کرنا اور انہیں یونیورسل اکاؤنٹ نمبر(یواے این) اور ای-شرم کارڈ فراہم کرنا ہے۔

پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان میں مختلف وزارتوں/محکموں سے متعلق انفراسٹرکچر منصوبوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم تیار کرنا شامل ہے، جس میں ایک جامع ڈیٹا بیس کو ضم کیا گیا ہے تاکہ منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی اور عمل آوری یقینی بنایا جا سکے اور یہ سب حقیقی وقت کی بنیاد پر کیا جائے۔ وزارتوں/محکموں کے ذریعے نیشنل ماسٹر پلان پورٹل پر( منصوبوں کے جغرافیائی کوآرڈینیٹس ) ڈیٹا اپ لوڈ کرنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوششوں کا دہرا پن کم ہو اور پروجیکٹوں  کی منصوبہ بندی اور ہم آہنگ عمل درآمد کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر کو فروغ ملے۔

محنت و روزگار کی وزارت ای-شرم پورٹل کو گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ مربوط کر رہی ہے تاکہ دونوں پلیٹ فارمز کے مابین ہم آہنگی کا فائدہ اٹھایا جا سکے اور منصوبہ بندی اور فیصلے کے عمل میں بہتری لائی جا سکے۔

****

U. No. 4088

(ش ح ۔ع ح۔ ج)


(Release ID: 2084936) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil