وزارات ثقافت
این ایم سی ایم کے تحت ثقافتی مقامات کی نقشہ سازی
Posted On:
16 DEC 2024 4:19PM by PIB Delhi
اب تک، 4.5 لاکھ گاؤں کو نقشہ بندی کر کے میرا گاؤں میری دھروور (ایم جی ایم ڈی ) ویب پورٹل (https://mgmd.gov.in/) پر اپ لوڈ کیا جا چکا ہے، جو کہ اصل ہدف 6.5 لاکھ گاؤں کا 69 فیصد ہے۔
2022 تک 5,000 گاؤں کے نقشہ سازی کے ہدف کو حاصل کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے کیونکہ 2022 تک 5,000 سے زائد گاؤں کی نقشہ سازی مکمل کی جا چکی تھی۔
مالی سال 21-2020 سے 25-2024 تک نیشنل مشن آن کلچرل میپنگ(ایم ایم سی ایم ) کے لئے خرچ کی جانے والی رقم 75.48 کروڑ روپے ہے۔
ایم جی ایم ڈی پورٹل کے ذریعے، اس مشن میں ثقافت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں زبانی روایات، عقائد، رسومات، تاریخی اہمیت، فنون، روایتی کھانا، مشہور فنکار، میلوں اور تہواروں، روایتی لباس، زیورات اور مقامی نشانیاں شامل ہیں۔
این ایم سی ایم کا مقصد ہندوستان کی مالامال ثقافتی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینا ہے، جس کے لیے وزارت ثقافت نے نیشنل مشن آن کلچرل میپنگ (این ایم سی ایم ) قائم کیا ہے، جو اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس(آئی جی این سی اے) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر، جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں فراہم کی۔
*******
U. No. 4086
(ش ح ۔ع ح۔ ج)
(Release ID: 2084872)
Visitor Counter : 16