صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
آرمینیا کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
16 DEC 2024 3:22PM by PIB Delhi
آرمینیا جمہوریہ کی نیشنل اسمبلی کے صدر، محترم ایلین سیمونیاں کی قیادت میں آرمینیا جمہوریہ کے ایک پارلیمانی وفد نے آج (16 دسمبر، 2024) صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے بھارت اور آرمینیا کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی تعلقات اور جمہوریت کے مشترکہ اقدار پر مبنی کثیر الجہتی ہم عصر تعلقات کو یاد کیا۔
صدر جمہوریہ نے عالمی کثیر الجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کا بھی ذکر کیا اور آرمینیا کی بین الاقوامی سولر اتحاد میں رکنیت اورتمام تین وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں اس کی شرکت کی تعریف کی۔
صدر جمہوریہ نے بھارت کی آرمینیا میں صلاحیت سازی اور ہنر کی ترقی میں شراکت داری جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان جسمانی اور مالی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ باقاعدہ پارلیمانی مکالمہ ایک دوسرے کے حکومتی نظام اور قوانین کی بہتر سمجھ کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اور کہا کہ آرمینیا کے پارلیمانی وفد کا یہ دورہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
*******
U. No. 4072
(ش ح ۔ع ح۔ ج)
(Release ID: 2084854)
Visitor Counter : 19