خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت اہل خواتین کو زچگی کے فوائد فراہم کیے جاتے ہیں


امبریلا مشن شکتی کے آغاز کے ساتھ پی ایم ایم وی وائی کے تحت زچگی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے شوہر کا آدھار لازمی نہیں ہے

Posted On: 13 DEC 2024 7:12PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا(پی ایم ایم وی وائی ) کے تحت، 18 سال 7 ماہ اور 55 سال کے درمیان کی اہل خواتین کو زچگی کے فوائد فراہم کیے جاتے ہیں۔ پی ایم ایم وی وائی کے تحت عمر کے معیار پر نظر ثانی کی کوئی تجویز خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے زیر غور نہیں ہے۔

امبریلا مشن شکتی کے آغاز کے ساتھ، جس میں پی ایم ایم وی وائی ایک جزو ہے، پی ایم ایم وی وائی کے تحت زچگی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے شوہر کا آدھار لازمی نہیں ہے۔ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا سافٹ (پی ایم ایم وی وائی سافٹ) اسی کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

 

*****

ش ح۔ ش ت ۔ ش ب ن 

U-No. 4065


(Release ID: 2084740) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi