وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے ؛ ان کی غیرمعمولی قربانی باعث تحریک اور قومی افتخار  ہے:محترمہ دروپدی مرمو


ملک ان بہادر سپاہیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا:نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ

وزیر اعظم نے کہا کہ فوجیوں کی بے لوث لگن اور غیر متزلزل عزم نے ملک  کی حفاظت کی اور وقار بخشا ؛

یہ دن ان کی غیرمعمولی بہادری اور غیر متزلزل جذبے کو خراج عقیدت  ہے:جناب  نریندر مودی

وزیر دفاع نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت نذر کیے  اور بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا ؛ قوم ان کی قربانی اور خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی:جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 16 DEC 2024 11:18AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی قیادت کی ، جو ہر سال 16 دسمبر کو پاکستان پر ہندوستان کی تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ممنون قوم ان بہادروں کی غیرمعمولی قربانی کو یاد کرتی ہے جن کی کہانیاں ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہیں  اور باعث قومی افتخار ہیں ۔

مسلح افواج کی بے مثال شجاعت کا احترام کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے فوجیوں کی شجاعت  اور بے لوث قربانی کو ہر ہندوستانی کے لیے باعث تحریک قرار دیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک ان کی خدمات کے لیے  ہمیشہ مقروض رہے گا ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فوجیوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش  کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بے لوث لگن اور غیر متزلزل عزم نے ملک کی حفاظت کی ہے  اور افتخار بخشا ہے ۔ انہوں نے اس دن کو ان کی غیر معمولی بہادری اور غیر متزلزل جذبے کے لیے خراج عقیدت  قرار دیا ۔

مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوجیوں کی ہمت اور حب الوطنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ملک محفوظ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان کی قربانی اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریگا ۔

اس دن کے موقع پر ، وزیر دفاع نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت نذر کیے اور بہادرسپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی ، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ ، دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے بھی شہید سپاہیوں کو گلہائے عقیدت نذر کیے اور خراج عقیدت پیش کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ ع ن

 (U: 4057)


(Release ID: 2084719) Visitor Counter : 25